نیویارک : اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ فلسطین، مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کو پرتشدد صورت حال کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے بچوں کے حقوق سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی حالت زار پرروشنی ڈالی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کواولین ترجیح دی جائے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ فلسطین، کشمیرمیں بچے بیرونی تسلط کے زیرسایہ زندگی گزاررہے ہیں، فلسطین، مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوپرتشدد صورت حال کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال 25 مئی کو اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیراورفلسطین میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرکا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کا بطورانسانی ڈھال استعمال ہورہا ہے جبکہ سنگین جرائم کے مرتکب افراد کواعزازات سے نوازا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پراسرائیلی فوج کی فائرنگ ست 58 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔