ھفتہ, 23 نومبر 2024


امریکی پادری کی رہائی کے بعد ترکی کی پاپندیاں ختم

 

واشنگٹن: ترکی میں قید امریکی پادری اینڈریو براونسن کی رہائی کے بعد امریکہ نے پاپندی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ترکی وزیر خارجہ مولود چاوش سے ملاقات کی،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات ترک دارلحکومت انقرہ میں ہوئی،اس ملاقات کے دوران مائک پومپیو نے کہا کہ ترکی پر عائد امریکی پاپندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماوں کے درمیان جمال خاشقجی کیس کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ترکی پہنچنے سی قبل ہی بیلجیم میں مائک پومپیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکی پادری کی ترکی میں حراست کے حوالے سے ترک حکومت پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی ہٹایا جا سکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment