انقہرہ:ترکی میں سعودی سفارت خانے میں صحافی کی ہلاکت کا معاملہ عالمی اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے،کئی ممالک کے بعد اب برطانیہ نے بھی قتل میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔خوشقگی کی ہلاکت پر عالمی برادری کی جانب سے بھی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا چکا ہے
برطانیہ کی جانب سے وزیرڈومینگ راب نے کہا ہے کہ برطانیہ تفصیلات کا منتظر ہیں۔ جبکہ فرانس کے وزیر خزانہ برونولی مائیرے کا کہنا ہے کہ سچائی کوسامنے لایا جائے۔ جرمن چانسلر بھی تحقیقات کا مطالبہ کرچکی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہ چکے ہیں کہ صحافی کا قتل نا قابل برداشت ہے۔