سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ کاروائی کے خلاف آج حریت رہنماوں کی اپیل پر آج مکمل ہڑتال ہے
۔گزشتہ روز بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں فائرنگ اور دھماکے کر کہ9کشمیریوں کو شہیداور50سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا
۔ہڑتال کی کال حریت رہنماوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی ہے۔اس اعلان پر آج وادی میں ہڑتال اورکل سری نگر کے لال چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے اور کاروبار بند رہے گے۔