جمعہ, 22 نومبر 2024


بھارتی افواج کے ہاتھوں ذہنی معذور نوجوان شہید

 

سری نگر: قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کے تازہ ترین واقعہ میں ایک ذہنی معذور نوجوان کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں ایک ذہنی معذور بچے کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ رپورٹس کے مطابق بیگام کلگام کے رہائشی رئیس احمد وانی نے شوپیان میں ایک آرمی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تو بھارتی فوجیوں نے ذہنی معذور نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایس ایچ او کے مطابق نصراللہ پورہ میں ایک دکان سے ایک غیر مقامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی موت سردی کے باعث واقع ہوئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment