ھفتہ, 23 نومبر 2024


میرا مشن صرف عوام کی خدمت اوران کے مسائل حل کرنا ہے،عثمان بزدار

 

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہاوس میں مختلف شہروں سے آئے لوگوں نے ملاقات کی اور اپنے مسائل پیش کیے جسے وزیر اعلیٰ پنجاب نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلیٰ پنجاب نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ میرا اثاثہ میرے صوبے کے عوام ہیں اور عوامی مسائل کا حل ہی میری اولین ترجیح ہے جب کہ میرا مشن صرف عوام کی خدمت اوران کے مسائل حل کرنا ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں ظالم کے مقابلے میں کمزور کے ساتھ کھڑا ہوں کسی کو بھی عوام کا حق مارنے نہیں دوں گا۔ وزیر اعلی نے خبردار کیا کہ پنجاب میں مافیا کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور قبضہ مافیا کی طرح قانون شکنی میں ملوث دیگر گروہوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس تبدیلی کے لئے عملی جدوجہد شروع کر دی ہے جس کا خواب کپتان نے دیکھا ہے اور پنجاب میں نئے پاکستان کی سوچ کے مطابق ہی سب کچھ ہو گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment