غیر معمولی زنانہ مشابہت کی وجہ سے ۱۵ سالہ جاپانی لڑکا نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ اپنے پڑوسی ملک جنوبی کوریا میں بھی مقبول ہوگیا اڈےگامی باکو نامی نوجوان کی وجہ شہرت اس کا جاپان کے مشہور ٹیلنٹ مقابلے میں حصہ لینا بنا۔گزشتہ ماہ منعقد ہونے والا 'جنون سپر بوائے' نامی مقابلے میں اڈے گامی فائنل میں جا پہنچا28 سال سے جاری یہ مقابلہ مقبول جریدے جنون کی جانب سے 13 سے 28 سال کے لڑکوں کیلئے منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکت کرنے سے وہ اپنے گلوکار ، اداکار اور ٹی وی اسٹار بننے کے خواب پورے کر سکتے ہیں لیکن اڈے گامی اس مقابلے میں فائنل تک تو پہنچا مگر جیت نہیں سکا البتہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا مداحوں کا کہنا ہے کہ اصل لڑکیوں سے بھی ذیادہ خوبصورت ہے ٹوئٹر پر باکو کی پرانی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ باکو شروع سے ہی زنانہ شکل وصورت کا حامل ہے اور یہ پلاسٹک سرجری کا نیتجہ نہیں ہے