ھفتہ, 23 نومبر 2024


نیوزیلینڈ میں دہشت گرد حملے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں کی تفضیلات جاری ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ مساجد میں دہشتگردی کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے ا?گئیں۔ لاپتہ پاکستانیوں میں ذیشان رضا اوران کے والد اوروالدہ، ہارون محمود ،سہیل شاہد، سید اریب احمد، سید جہانداد علی, نعیم راشد اورطلحہ نعیم شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارا سفارتی مشن مزید تفصیلات لے رہا ہے دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں مساجد پرحملوں میں زخمی ہونے والے ایک اورپاکستانی کی شناخت محمد امین ناصرکے نام سے ہوئی ہے۔ امین ناصر کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔ وہ تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزکرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرفائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے بھی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment