سرینگر : مزہبی لیڈروں کیخلاف جاری کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے فورسز نے گزشتہ رات کے دوران جنوبی ضلع پلوامہ میں گیارہ افراد کو گرفتار لر لیا جن میں ایک خطیب بھی شامل ہے
اطلاعات کے مطابق مولانا محمد امین کو انکے گھر سے گرفتار کیا گیا ۔ مولانا و شبگ مسجد کے خطیب ہیں۔
پولس ذرائع کے مطابق د مزید افراد کو بھی شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے اور یہ چھاپے زیادہ تر کا کاپورہ علاقے میں مارے گئے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی سے وابستہ سینکڑوں افراد کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔