نئی دہلی: بھارتی فوج نے کشمیر میں تعینات نیم فوجی دستوں کو بلٹ اور بم پروف گاریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے ،جبکہ بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے ، سی آرپی ایف ڈائریکٹر جنرل آرآر بٹنا گر نے کہا کہ سی آرپی ایف آنے والے دنوں میں بارودی سرنگوں سے محفوظ گاڑیوں کو حاصل کرنے کیساتھ ساتھ 56 سیٹوں کے بجائے 30 سیٹوں والی گاڑیوں کو ہی استعمال کر کے نقصان سے بچنے کی حتی المقدور کو شش کرے گی، اس سلسلے میں ہم بارودی سرنگوں سے محفوظ گاڑیوں ،اور بلٹ پروف گاڑیوں کو مقبوضہ کشمیر کشمیر بھیج رہےہیں،بٹنا گر کا کہنا تھا کہ ہم وادی کشمیر میں تعینات ۔۔۔۔ بٹا لین کو مزید بم ڈسپوزل اسکوارڈ فراہم کریں گے ، بٹناگر کا کہنا تھا کہ ان بلٹ پروف گاڑیوں میں اہلکار کو صرف گولیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے گا تاہم جس قسم کا حملہ لیت پورہ میں ہوا اس سے تحفظ حاصل کرنا نا ممکنات میں سے ہے۔
بھارتی فوج کا بم پروف گاڑیاں استعمال کر نیکا فیصلہ
- 27/03/2019
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1814 K2_VIEWS
Leave a comment