کراچی: بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر میں دوبارہ انکے اسکاڈرن میں شامل کرلیا گیا تاہم انہیں 4ہفتے کی طبی رخصت پر رکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ذرائع کا کہناہےکہ ابھی نے طبی چھٹیوں کے دوران چینائی میں اپنے گھر والوں کیساتھ وقت گزارنے کے بجائے سری نگر میں اپنے اسکاڈرن کے ساتھ قیام کو ترجیح دی،
ذرائع کا کہناہےکہ 4ہفتوں کی طبی رخصت ختم ہونے کے بعد ایک میڈیکل بورڈ انکی فٹنس کا جائزہ لےگا کہ آیا وہ دوبارہ کاک پٹ میں بھیجے جاسکتے ہیں۔