جمعہ, 22 نومبر 2024


کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری

سری نگر : مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
 
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، ظلم و جبرجاری ہے، شوپیاں میں بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے نام پر دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔
 
بھارتی فوج نے کبھی فائرنگ کی تو کبھی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا، کہیں کرفیو تو کہیں سرچ آپریشن کے نام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
 
شوپیاں میں بھارتی فوج نے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا۔
 
بچے ہوں یا بزرگ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سب پر زمین تنگ کررکھی ہے، اس سے قبل کپواڑہ میں گزشتہ جمعرات کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید تیرہ سالہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے زخمی اویس کو اسپتال جانے سے روکا ۔
 
جس کی وجہ سے طبی امداد نہ ملنے پر اویس راستے میں ہی دم توڑ گیا اویس کے والد نے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ روز بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کیا تھا۔
 
دوسری جانب حریت قیادت نے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کو ظلم سے روکا جاسکے۔
 
مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند کردی جبکہ صحافیوں کو بھی متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جارہی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment