منگل, 15 اکتوبر 2024


کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ خاتون ہلاک

 
کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پووے میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
 
امریکی شہر پووے میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ راہب سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
 
فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 
پولیس حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ آن لائن شائع کیے گئے ایک خط کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نفرت پر مبنی جرم دکھائی دیتا ہے۔
 
 
ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرہ افراد کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی تہہ تک جائیں گے۔
 
امریکی نائب صدر مائیک پنس نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شطانی اور بزدلانہ قرار دیا ہے۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے شمالی شہر سیاٹل میں مسافربس پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment