سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع پلوامہ کے علاقےترال میں نام نہاد آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
دوسری جانب ضلع راجوری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہوگیا جس کے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔