دبئی: دنیا بھر میں ایک کہاوت بہت مشہور ہے کہ اللہ تعالیٰ جب بھی دیتا ہے انسان کو تو ’’چھپڑ‘‘ پھاڑ کر دیتا ہے یہ کہاوت شارجہ میں موجود ایک پاکستانی کیلئے سچ ثابت ہو گئی، جہاں پر ایک پاکستانی شہری، جس کا نام محمد حسن ہے نے 20 ملین درہم (تقریباً 80 کروڑ روپے) کی لاٹری جیت لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان کے شہری محمد حسن، جو شارجہ میں کام کرتے ہیں، کروڑ پتی بن گئے ہیں، انھوں نے شارجہ میں 20 ملین درہم (تقریباً 80 کروڑ روپے) کی لاٹری جیتی ہے، یہ لاٹری انھوں نے جمعے کی رات کو جیتی، لاٹری کا انعام نکالنے والے رچرڈ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ 20 ملین درہم (تقریباً 80 کروڑ روپے) کی لاٹری جیتنے والا پاکستانی شہری محمد حسن ہے۔
پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہ بتاؤ کہ لاٹری جیتنے والا میں ہوں، محمد حسن نے جب سنا کہ لاٹری میں نے جیتی تو سب سے پہلے ان سے پوچھا کیا آپ کو یقین ہے کہ لاٹری میں جیتا ہوں، کیا آپ مجھ سے مذاق تو نہیں کر رہے، مجھے کچھ چیز چاہیے آپ پر بھروسہ کرنے کے لیے، کیا یہ کال جھوٹی تو نہیں، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں آٹھ سال سے مقیم فلپائن کی ایک نرس نے 12 ملین درہم (تقریباً 50 کروڑ روپے) کی بڑی ٹکٹ ڈرا جیتی تھی۔