ھفتہ, 20 اپریل 2024


خطہ کےسب سےبڑےہیلتھ کیئراورٹریڈپروفیشنلزشو’’عرب ہیلتھ ایگزیبیشن اینڈکانگرس‘‘کااہتمام

دبئی : دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے 28 جنوری بروز منگل نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ خطہ کے سب سے بڑے ہیلتھ کیئر اور ٹریڈ پروفیشنلز شو ’’عرب ہیلتھ ایگزیبیشن اینڈ کانگرس‘‘ کا اہتما م دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ہوا، یہ نمائش 30 جنوری بروز جمعہ تک جاری رہے گی۔

پاکستانی قونصل جنرل نے اس موقع پر ٹی ڈی اے پی اور قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن کو دبئی میں تسلسل کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کرنے کو سراہا۔اس نمائش میں پاکستان کی 15 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ قونصل جنرل نے تمام پاکستانی اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment