ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزیر اعظم کی عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں ۔۔۔

ایمزٹی وی (نیویارک) وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے70ویں اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماﺅں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ وزیر اعظم نوازشریف نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی اور پاکستان کی جی ایس پی پلس ٹریڈ اور دیگر معاملات میں مدد پر انکا شکریہ ادا کیا ،دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جس میں تجارت ،توانائی ،صحت ،تعلیم ،زراعت اور آٹو موبائل انڈسٹری شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نے سوڈیش وزیر اعظم سٹیفن لوف وین سے بھی ملاقات کی ،وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران سوڈیش وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں معاونت کی ،نواز شریف نے اس موقع پر سوڈیش کمپینز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے میسر بہترین مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بھی پیش کش کی ،دونوں رہنماﺅں نے تجارت ،توانائی ،تعلیم ،اور عالمی معاملات سے متعلق متعدد امور پر گفتگو کی ۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے دیرینہ حریف ملک سری لنکا کے صدر میتھریپالا سری سینا سے بھی ملاقات کی اور گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میں انکی جماعت کی کامیابی پر انہیں مبارک باد بھی دی ،وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئی حکومت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید قربت آئیگی ،دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی جن میں دفاعی تعاون ،تجارت کا فروغ ،معاشی تعاون ،عوام سے عوام کا رابطہ اور کھیل ثقافت میں تعاون شامل ہے ،نوازشریف نے سری لنکن صدر کے ساتھ بھارت اور افغانستان سمیت خطے اور دیگر امور پر بھی گفتگوکی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment