ھفتہ, 23 نومبر 2024


عمر کوٹ کی معذور لڑکی آسو بائی دورہ امریکا سے لوٹ آئی

ایمز ٹی وی (عمرکوٹ )ضلع عمرکوٹ کے دورافتادہ گاؤں میں بچیوں کی تعلیم کیلئے غیر معمولی جدوجہد کرنے والی معذور لڑکی آسو بائی ملالہ یوسف زئی کی دعوت پر امریکا کا7 روزہ دورہ کرکے واپس گاؤں پہنچ گئی۔عمرکوٹ کے گاؤں مینا جی دھانی کی رہائشی 22 سالہ آسو بائی کولہی ملالہ یوسف زئی کی دعوت پر امریکا گئی تھیں، جہاں انہوں نے ملالہ پر بننے والی ڈاکومینٹری فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔انہوں نے بچیوں کی تعلیم پرمختلف سیمینار میں شرکت کی اور غیر ملکی مندوبین کو دیہی سندھ میں تعلیم کی صورتحال پر اپنے تجربات سے آگاہ کیا، کیسے سرکاری اسکولوں کی بڑی تعداد بند اور نجی تعلیمی اداروں کی بھرمار سے غریب کا بچہ تعلیم سے محروم ہے۔آسو بائی کئی سال سے پکی سڑک اور بجلی سے محروم اپنے گاؤں میں بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر بچی کے ہاتھ میں قلم پہنچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گی۔آسو بائی نے نیویارک پہنچنے پر ملالہ سے ملاقات اور ان پر بننے والی فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔ سندھ میں تعلیم کی حالت کے بارے میں بتایاجو اچھی نہیں ہے،سرکاری اسکول بند اور پرائیویٹ اسکولوں کی بھرمار ہے غریب کا بچہ پڑھ نہیں سکتا اور تعلیم سے محروم ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment