ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)لندن سے پاکستان روانگی کے وقت میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسائل کو حل کرنے کےلئے انہی تجاویز پر عمل کرنا ہو گا جو دی گئی ہیں، جلدی یا دیر سے بہرحال مذکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو الزام تراشی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کشیدگی سے ترقیاتی عمل متاثر ہوتا ہے۔ پاکستان میں ”را“ کی مداخلت کے ثبوت ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ میں خطے میں امن کے لیے پاکستان نے خلوص دل کے ساتھ تجاویز دی ہیں۔ کشمیر میں کئی دہائیوں سے ظلم ہورہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بات سنی جارہی ہے، جلد مسائل حل ہوجائیں گے۔
Leave a comment