ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)
سڈنی: آسٹریلیا میں ایک ماہر نے جنگل مین دیکھا کہ سانپ نے اپنے ہی دانت اپنی گردن میں پیوست کرلئے ہیں-
حیرت کی بات یہ تھی کہ سانپ نے اپنے آپ کو ہی کاٹ لیا تھا اور اسی دوران اس کی موت ہوگئی۔ سانپ پکڑنے کے ماہر میٹ ہاگان سانپوں کی تلاش میں جنگل میں پھر رہا تھا۔
میٹ سانپ کو مردہ حالت میں گھر لے آیا تاکہ اس بات کا پتا لگایا جائے کہ ایسا کیا ہوا کہ سانپ نے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ میٹ کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ موت کی کوئی اور وجہ تو نہیں لیکن اس بات کی توثیق ہوگئی کہ سانپ نے اپنی زندگی کا خود ہی خاتمہ کیا۔ میٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار کوئی اس طرح کا واقع دیکھا ہے۔