ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
جنوبی سوئٹزرلینڈ اور شمالی اٹلی میں طوفانی بارشوں میں ۵ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سوئس قضبے لیوگانو کے قریب گزشتہ رات کو ایک گھر پر مٹی کی دیوار گرنے سے دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔سوئس حکام کے مطابق ڈاویسکو سارانگنو گاؤں میں ہلاک ہونے والی ان خواتین کی عمریں 34 اور 38 سال تھیں۔
یہ ہلاکتیں اٹلی کے علاقے سیر ڈی لیوینو میں ہوئیں۔ ہلاک شدگان میں ایک 70 سالہ شخص او ان کی 16 سالہ پوتی شامل ہیں-
اٹلی میں 44 سالہ ایک تیسرے شخص کو ملبے سے نکال کر بچا لیا گیا اور انھیں ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خطے میں تیز بارشوں کے جاری رہنے کا امکان ہے اور دونوں ممالک کی حکومتوں نے متوقع سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
شمالی اٹلی میں ویگیوانو کے قریب دریائے ٹیسینوں کی سطح بڑھ گئی ہے اور پانی اس کے کناروں سے نکل کر باہر بہہ رہا ہے۔