بدھ, 27 نومبر 2024


"ماتا کی جے" نہ کہنے والوں پر انتہا پسندوں کا تشدد

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) ہندو انتہا پسند تنظیموں سے وابستہ غنڈوں اور طلبہ نے جموں میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے والے متعدد کشمیری طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالج جموں میں زیرتعلیم کشمیری طلبا کے ایک گروپ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ غنڈوں اور مقامی طلبہ نے ہاسٹل میں ان کے کمروں میں زبردستی داخل ہو کر انھیں مارا پیٹا اور کتابیں اور دیگر قیمتی سامان باہر پھینک دیا۔ کشمیری طلبہ نے بتایا کہ وہ ہاسٹل میں تھے کہ اچانک مقامی طلبہ اور غنڈوں کی بڑی تعداد اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے ان کے کمروں میں داخل ہو گئے اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا انھیں ’’بھارت ماتا کی جے ‘‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا اور انکار کرنے پر انھیں جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment