ایمزٹی وی (فارن ڈیسک)
ہونڈیورس میں پولیس نے ملک کی 19 سالہ ملکۂ حسن ماریہ ہوزے الواردو اور ان کی بہن صوفیہ ٹرینڈیڈ کے قتل کے حوالے سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ماریہ ہوزے الواردو اور ان کی بہن صوفیہ ٹرینڈیڈ کی لاشیں شمالی شہر سارنتا باربرا سے برآمد ہوئی ہیں۔
دونوں خواتین گذشتہ جمعرات سے لاپتہ تھیں اور دونوں کو آخری بار سارنتا باربرا کے علاقے میں منعقدہ ایک تقریب سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
گرفتار بوئے فرینڈ پُلوٹارکو روئیز نے انھیں گولی مارنے اور بعد ازاں دفن کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ماریہ اپریل میں ہونڈیورس کی ملکۂ حسن منتخب ہوئی تھیں اور انھوں نے لندن میں منعقد ہونے والے آئندہ مس ورلڈ کے مقابلۂ حسن میں شرکت کرنا تھی۔
قومی بیوریو کے سربراہ لیناردو اوساریو کا کہنا ہے کہ پُلوٹارکو روئیز نے ٹرینڈیڈ کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ رقص کرتے دیکھا اور حسد میں آ کر انھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔