جمعرات, 21 نومبر 2024


پاکستان میں داعش کوابھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف

ایمزٹی وی: واشنگٹن میں امریکا کے لئے پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیے سے خطاب کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کا مقصد دہشت گردی کو جڑسے ختم کرنا ہے اورشدت پسندوں کو بلا امتیاز ہدف بنایا جارہا ہے۔ داعش یا اس جیسی کسی عسکریت پسند تنظیم کو پاکستان میں ابھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی کے اراکین سینیٹر رابرٹ مینینڈس اور رابرٹ کروکر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور  پیشہ ورانہ امور سمیت  خطے میں دہشت گردی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دہشت گرد دوبارہ اپنا کیمپ پاکستان میں فعال نہیں کر سکیں  گے۔ اس موقع پر امریکی سینیٹ کے ارکان نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کا کمانڈر اینڈ کنٹرول اسٹرکچر تباہ کردیا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل المعیار شراکت داری اور تعلقات چاہتا ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں پر وہ امریکا کے اعلی عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment