ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی کی ایم پی پونم لوگوں سے ملنے کے دوران آٹھ فٹ گہرے نالے میں جا گری ، خاتون ایم پی کی ٹانگوں اور سر پر زخم آئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی ایم پی پونم جام نگر کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کے مظاہرین سے ملنے پہنچی ۔ خاتون ایم پی لوگوں سے ملاقات کر رہی تھی کہ اچانک نالے پر رکھی سلیب ٹوٹ گئی اور پونم دیگر لوگوں کے ساتھ آٹھ فٹ گہرے نالے میں جا گری ، انہیں واقعہ کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، ڈاکٹرز کے مطابق پونم کی ٹانگوں اور سر پر زخم آئے ہیں۔