ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)
بھارتی ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ پاکستان نے سارک کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کی درخواست نہیں کی لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان سمیت تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے سربراہان سے مذاکرات کے خواہشمند ہیں - انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے تجارتی اور معاشی سمیت تمام شعبوں میں بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مذاکرات کے آغاز کے لئے بھارت اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
18ویں سارک سربراہ کانفرنس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 26 اور 27 نومبر کو ہوگی اور وزیر اعظم نواز شریف 26 نومبر کو نیپال پہنچیں گے-