ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) وزیراعظم پاکستان نواز شریف سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے کھٹمنڈو پہنچے جہاں نیپال کے نائب وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور مختلف رہنماﺅں سے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ باہمی مذاکرات کے معاملے پر گیند بھارت کی کورٹ میں ہے، مذاکرات کے خاتمے کا بھی اب بھارت سے ہی پوچھا جانا چاہئے۔انکا کہنا تھا کہ سارک کو یورپی یونین کی طرح موثر بنایا جا سکتا ہے تاہم اس میں پاکستان اور بھارت کے مسائل رکاوٹ ہیں۔ سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات کافیصلہ بھارت نے یکطرفہ طور پر ختم کر دیا اور باہمی مذاکرات کے معاملے پر گیند بھارت کی کو رٹ میں ہے، پاکستان کے پاس سارک کو موثر بنانے کی تجاویز ہیں اور ہم رکاوٹیں دور کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ باہمی عزت و احترام کی بنیاد پر مذاکرات چاہتے ہیں۔
بھارت کے ساتھ باہمی عزت و احترام کی بنیاد پر مذاکرات چاہتے ہیں، وزیر اعظم
- 25/11/2014
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 2261 K2_VIEWS
Leave a comment