ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
سوڈان کے جنوبی علاقے دارفر کے قریب اونٹوں پر سوار مسلح افراد نے گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 15 شہری ہلاک جب کہ 10سے زائد زخمی ہو گئے۔ امداد کرنے والی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا-
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جو اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ شہریوں پر حملہ کس نے کیا اور کیوں کیا۔