جمعہ, 31 مئی 2024
بدھ, 02 جنوری 2019 15:49

نیا سال شروع ہوتے ہی واٹس ایپ نے صارفین کو بری خبر سنا دی

 

لاہور :نئے سال کے آغاز کیساتھ ہی معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے متعدد فونز کیلئے سپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ایک مخصوص وقت کے بعد ان تمام فونز پر ایپلی کیشن کام نہیں کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2019ئ سے اینڈرائڈ 2.3.7، نوکیا ایس 40 اور آئی او ایس 7 پر واٹس ایپ ایپلی کیشن کام نہیں کرے گی۔ صارفین نوکیا سیریز 40 میں اب سے نئے واٹس ایپ اکاو¿نٹ نہیں بنا سکیں گے اور جو اکاو¿نٹ پہلے سے موجود ہے، اس میں بھی وہ متعدد فیچرز استعمال کرنے سے کبھی بھی محروم ہوسکتے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ نوکیا سیریز 40 میں واٹس ایپ 31 دسمبر 2018ئ تک کام کرسکے گا جبکہ اینڈرائڈ ورڑن 2.3.7 یا اس سے پرانے ورڑن اور آئی او ایس 7 اور اس سے پرانے ورڑن پر اسے 2 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 0.3 فیصد اینڈرائڈ موبائل فونز پرانے ورڑن پر چل رہے ہیں جو تقریباً 6 ملین ٹیبلٹ اور سمارٹ فونز میں استعمال ہو رہا ہے۔ ان سمارٹ فونز کے حامل افراد اب نیا واٹس ایپ اکاو¿نٹ نہیں بنا سکیں گے البتہ وہ اپنے اکاو¿نٹ کو مذکورہ تاریخ کے ختم ہونے تک جاری ضرور رکھتے ہیں۔

 

Read 1899 times

Leave a comment