راولپنڈی: وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کے اضافی گیس بل کی مد میں 50کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، جن 15 ہزار صارفین کو گیس کے اضافی بل گئے تھے انھیں اس کی واپسی شروع کر دی گئی ہے اب تک اس مد میں 50کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق 2 حکومتوں سے ورثے میں سنگین مسائل ملے ہیں مگر ہم عوامی مسائل حل کریں گے اور اب کسی بھی ادارے کو پی ا?ئی اے اور اسٹیل ملز نہیں بننے دیں گے۔
ایمز ٹی وی(کراچی )میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کے مختلف اضلاع میں 50کروڑ روپے کی لاگت سے نئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نےوزیراعظم پاکستان سےدرخواست کی کہ کراچی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا جائے ماضی میں مشرف نے شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے بہت زیادہ فنڈز دیئے لہٰذا موجود دور میں کراچی کیلئے اس سے زیادہ فنڈز دے کر سابقہ ریکارڈ توڑا جائے، وہ کے ایم سی بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، ضلعی میونسپل کارپوریشن شرقی کے چیئرمین معید انور ، وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، کورنگی کے چیئرمین نیئر رضا، جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض، ضلعی میونسپل کارپوریشن ملیر کے چیئرمین جان محمد بلوچ، اظہار احمد خان، ضلعی میونسپل کارپوریشن غربی کے وائس چیئرمین عزیز آفریدی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
میئر نے شہر کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 497.363 ملین روپے کی لاگت سے 25 نئے منصوبوں پر شروع کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں مجموعی طور پر 178.834 ملین روپے کی لاگت سے 9 اسکیموں پر جبکہ ضلع شرقی میں 138.886 ملین روپے کی لاگت سے 7 اسکیموں پر ، ضلع غربی میں 59.648 ملین روپے کی لاگت سے 3 اسکیموں پر اور ضلع جنوبی میں 119.995 ملین روپے کی لاگت سے 6 اسکیموں پر کام شروع کیا جا رہا ہے ۔
جس کی تفصیلات اس طرح ہیں، کاکا گرائونڈ نارتھ ناظم آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل بلاک Nکے اطراف میں 19.990 ملین روپے لاگت سے سڑکوں کی درستگی اور پیوندکاری، بلاک M نارتھ ناظم آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 19.818 ملین روپے لاگت سے اندرونی سڑکوں اور سیوریج سسٹم کی درستگی، نارتھ ناظم آباد بلاک Cحیدری مارکیٹ کے اندرونی حصے میں سڑکوں کی بہتری اور پیوندکاری لاگت 19.866 ملین روپے، نارتھ ناظم آباد بلاک P ، Q میں سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج لائنوں کی درستگی لا گت 19.700 ملین روپے، نارتھ ناظم آباد بلاک S،Nاور T میں سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بہتری لاگت 19.979 ملین روپے، سیکٹر 14-A، شادمان ٹائون اور انڈہ موڑ پر سڑکوں کی تعمیر اور اندرونی گلیوں کی مرمت لاگت 19.923 ملین روپے، نارتھ ناظم آباد بلاک N اور H میں سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بہتری لاگت19.619 ملین روپے، بفرزون نارتھ ناظم آباد سیکٹر 16/A ،KBR سوسائٹی میں سڑکوں اور اندرونی گلیوں کی تعمیر لاگت 19.934 ملین روپے، سیکٹر 5-B ، نزد مصباح العلوم مسجد بفرزون نارتھ ناظم آباد میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر لاگت 19.985 ملین روپے، ضلع غربی میں اورنگی ٹائون کے سیکٹر 10/L کی اندرونی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر نو لاگت 19.919 ملین روپے، گارڈن ویسٹ اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بہتری لاگت 19.818 ملین روپے، سرجانی ٹائون بابا موڑ سے سریا مل ویسٹ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر نو لاگت 19.999 ملین روپے، ضلع غربی میں ان ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 59.648 ہے، ضلع شرقی میں شارع فیصل میں بلوچ کالونی سے لال قلعہ تک سروس روڈ کی تعمیر لاگت 19.290 ملین روپے، گلشن اقبال بلاک 3 کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر نو لاگت 19.969 ملین روپے، گلستان جوہر بلاک 15 کی سڑکوں کی تعمیر نو اور درستگی لاگت 19.937 ملین روپے، گارڈن ایسٹ میں اندرونی سڑکوں اور پیوندکاری لاگت 19.997 ملین روپے، گلشن اقبال اصلاح الدین روڈ ڈسکو بیکری پر اندرونی سڑکوں اور سیوریج سسٹم کی بہتری لاگت 19.890 ملین روپے، گلشن اقبال ڈسکوری اسٹور بلاک 4- میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر نو اور سیوریج سسٹم کی بہتری لاگت 19.858 ملین روپے، گلستان جوہر بلاک 7 میں اندرونی گلیوں کی تعمیر نولاگت 19.945 ملین روپے، ضلع جنوبی میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی حسن ظہیر روڈ یوسی 11 صدر ٹائون لاگت 20 ملین روپے ہے، یوسی 31 میں سی سی فلورنگ ، سیوریج لائن تبدیل کی جائیں گی جسکی تخمینی لاگت 19.996 ملین روپے ہے،یوسی 29 میں سیوریج لائن سمیت سی سی فلورنگ جس کی لاگت 20 ملین ہوگی۔ یوسی 29 ڈی ایم سی سائوتھ میں مشینی کارپٹنگ جسکی لاگت 19.999 ہے۔ یوسی 30 ڈی ایم سی سائوتھ میں 20 ملین روپے کی لاگت سے مشینی کارپٹنگ، لیاری میں 119.995 ملین روپے کی لاگت سے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور نئی لائٹس کی تنصیب کی جائیں گی۔