آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، یہ پاکستان سپر لیگ فائیو کا 16 واں میچ ہوگا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل 5 کے سولہویں میچ میں آج لاہور قلندرز ہوم گراؤنڈ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹکرائیں گے، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
گزشتہ روز پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز نے تیسری شان دار کامیابی حاصل کرتے ہوئے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں شکست دے دی تھی، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دوسری بار ایونٹ میں ہرایا، کنگز کے بابر اعظم نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایلکس ہیلز نے 49 رنز بنائے، جب کہ محمد عامر نے شان دار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے جس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اب تک پی ایس ایل فائیو میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 میچز، ملتان سلطانز 4 میچز، اسلام آباد یونائیٹڈ 2 میچز، پشاور زلمی 2 میچز جیت چکی ہیں، کراچی کنگز 3 جب کہ لاہور قلندرز نے کوئی میچ نہیں جیتا۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 4 میچز کھیلے جا چکے ہیں، لاہور قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچز، ملتان 3 اور پنڈی اسٹیڈیم میں 5 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
لاہور: پی ایس ایل میں زخمی محمد حٖفیظ کے انگوٹھے کی سرجری ہو گئی، ڈاکٹروں نے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔
لاہور: پی ایس ایل میں زخمی محمد حٖفیظ کے انگوٹھے کی سرجری ہو گئی، ڈاکٹروں نے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔
دبئی: قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نے مجھے اعتماد، عزت اور شہرت دی ہے۔
ایک انٹرویو میں قومی کرکٹرحسن علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی پہلی پراڈکٹ پکارے جانے پر بڑا فخر محسوس کرتا ہوں، شاداب خان اور فہیم اشرف بھی اسی ٹورنامنٹ سے ابھر کر سامنے آئے، پی ایس ایل 1 کے لئے ڈرافٹ بڑی بے تابی سے دیکھ رہا تھا، ایمرجنگ کیٹگری میں سب سے آخر میں میرا نام آیا تو بھائی کو گلے لگا لیا۔
حسن علی نے کہا کہ 2016 میں پی ایس ایل 1 کا میچ کھیلنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے لئے آیا تو خوف زدہ اور نروس تھا، اس کے بعد کامیابیوں کا سفر شروع ہوا، عزت بھی ملی اور شہرت بھی، آج قومی ٹیم کا اہم رکن ہوں، یہ سب کامیابیاں سخت محنت، پی سی بی اور پشاور زلمی کی مینجمنٹ کی جانب سے دیئے جانے والے اعتماد کا نتیجہ ہیں۔
قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں صلاحیتیں نکھارنے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلتے ہوئے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ لینا بہت یادگار رہا۔
نیودہلی: ہٹ دھرم بھارت نے پاکستان دشمنی میں ہردلعزیز کھیل کرکٹ کو بھی نہ چھوڑا، پلوامہ حملے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے پی ایس ایل کے میچ بھی دکھانا بند کر دیئے۔
کھیل دشمنی کے حوالے سے بھی بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ پلوامہ کا ڈرامہ رچاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے میچ دکھانا بھی بند کر دیئے۔
بھارتی چینل ڈی سپورٹس پی ایس ایل کے میچ دکھا رہا تھا اور اب پاکستان دشمنی میں کرکٹ دیوانوں کو بھی اس خوشی سے محروم کر دیا ہے۔ اس سے پہلے اسی چینل نے چودہ فروری کو ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی لائیو دکھائی تھی۔
ادھر کرکٹ کلب آف انڈیا نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر چھپا دی ہے۔ خیال رہے کہ کرکٹ کلب آف انڈیا میں تمام کرکٹرز کے فوٹوز ریکارڈ کیساتھ آویزاں کئے جاتے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ کرک بز نے بھی پی اسی ایل کی کوریج روک دی ہے اور پاکستانی کرکٹ سے متعلق ریکارڈ ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔ جواب میں پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر کرک بز کو ان فالو کرنے کی مہم چلا دی ہے۔ ہزاروں پاکستانی کرکٹ فین نے کرکے بز کو ان فالو کر دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (کھیل) چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کردیا۔
دبئی میں پاکستان سُپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت غیرملکی کرکٹرز نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ صرف ایک ایڈیشن کے بعد کئی نئے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور پچھلے سال سے زیادہ غیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے لیے تیار ہیں جب کہ پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سُپر لیگ میں شامل تمام ادارے ایک ٹیم کی طرح ہیں اور پاکستان سُپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن زیادہ بڑا ہوگا جب کہ پی ایس ایل کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس پاکستان لانا ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان بھی کیا۔