جمعہ, 22 نومبر 2024

راولپنڈی: پاک آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پیٹرول 2024 کی مشق میں شرکت کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کی ٹیم نے ویلز، برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مشق 2024 میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ٹیم نے 4 سے 13 اکتوبر تک مشق میں شرکت کی جس میں 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا جو پوری قوم اور پاکستان آرمی کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 65 ویں مشق کیمبرین پیٹرول نےاپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا ہے، مقابلے میں 48گھنٹے میں 60کلومیٹر کافاصلہ طے کرتے ہوئے مخصوص ٹاسک مکمل کرنا تھے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےملک بھر میں 25 مئی کو ملک بھر میں یوم ِتکریم منانے کافیصلہ کیا ہے۔

یومِ تکریم کے سلسلے میں تمام ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بندرہیںگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باضابطہ طور پرعام تعطیل کاباضابطہ کا اعلان نہیں کیا گیاہے۔

جبکہ بورڈزامتحانات کا فیصلہ ملحقہ بورڈ کرے گی۔

اسلام آباد: یوم دفاع و شہداء سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرنےایک اور وڈیو شیئرکردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے یوم دفاع وشہداء سے متعلق پانچویں مختصردورانیے کی ویڈیوجاری کی ہے۔ پانچویں ویڈیومیں شہداء کے والدین کے بلند عزم اورجذبہ کی عکاسی کی گئی ہے۔ شہداء کے والدین کا پہاڑوں جیسا حوصلہ اوروطن سے لازوال محبت دکھائی گئی۔

وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد ایک بیٹے کی شہادت کے بعد دوسرے کو بھی قوم کی خدمت کیلئے بھیجنے کو تیارہے۔

لاہور:  وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پاکستان آرمڈ فورسز کو دنیا کی 10 ویں عالمی فائر پاور ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے

سماجہ رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیاغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمڈ فورسز کو دنیا کی 10 ویں نمبر پر آنا ہمارے دشمنوں کی روک تھام کے طور پر کتنی بڑی کامیابی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی ہر روز آزادی سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان آرمڈ فورسز کی جانب سے مسلسل قربانی دی جاتی ہے۔

یاد رہے عالمی فائر پاورنے دنیا بھر کی آرمڈ فورسز کی رینکنگ جاری کی ہےجس میں دنیا بھر میں پاکستان آرمڈ فورسز 10ویں اور مسلم ممالک میں پہلے نمبر پر آئی ہے۔

راولپنڈی: افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وقف کردیں۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے 13 مارچ کے فیصلوں کی روشنی میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مسلح افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وقف کردی ہیں۔ ملک بھرکے میں ملٹری اسپتال میں لیبارٹری قائم کردی گئی ہیں۔ اے ایف آئی پی راولپنڈی میں بھی سینٹرل ٹیسٹنگ لیب قائم کردی گئیں۔

اس متعلق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ تمام کمانڈرسول انتظامیہ کی مدد کریں گے، پاکستانی عوام کا تحفظ اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں آج سرکاری سطح پر تقریب منعقد کی جائے گی۔ ’’بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب‘‘ کے موضوع پر تقریب وزیرِ اعظم آفس میں ہوگی۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔

تقریب میں 26 فروری 2019ء کو بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا جائے گا اور پاک افواج کے جواب پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی جائے گی۔

اراولپنڈی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخرہیں، ہم اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

اسی متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارکا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کا آغاز 22 فروری 2017 کو ہوا، آپریشن کا مقصد دہشتگردی اورشدت پسندی سے بلا تفریق نمٹا تھا، دہشتگردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسز کوقوم کی مکمل حاصل رہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی میں جان ومال کا نظرانہ دینا پڑا، تما م شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 

راولپنڈی: دتہ خیل میں فائرنگ کے تبادلےمیں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر یہ کارروائی کی گئی۔
 
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اورسپاہی اسد خان شامل ہیں۔
راولپنڈی: میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو میجرجنرل آصف غفور کی جگہ پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے جب کہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔
 
Image result for major general asif ghafoor
 
آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ترجمان پاک فوج نے اپنے آخری پیغام میں سب کاخصوصاً میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت کے جواب میں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
 
Alhamdulillah. Thanks to everyone I have remained associated with during the tenure. My very special thanks to Media all across. Can’t thank enough fellow Pakistanis for their love and support. Best wishes to new DG ISPR for his success.#PakArmedForcesZindabad#PakistanZindabad — DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 16, 2020
 
 
آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے استحکام کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔
 
خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو 26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا جب کہ میجر جنرل بابر افتخار جی او سی آرمرڈ ڈویژن ملتان تعینات تھے۔

ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں جن میں متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے،

دیوا سیکٹر پر کی گئی اس فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جس میں بھارت کی کئی چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ جوابی کارروائی دیوا سیکٹر پر کی گئی، وادی نیلم اور کیرن میں فائرنگ کا بڑا تبادلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی کیرن اور وادی نیلم سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔

Page 1 of 40