ایمز ٹی وی(حیدرآباد ) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ الیکشن اصلاحات کے نام پر عوام سے دھوکہ اور وقت ضائع کیا گیا، الیکشن میں دھاندلی روکنے کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی ہے،حلقے چھوٹے بناکر الیکشن بائیو میٹرک کے تحت کرنے کےلیے قانو ن بنایا جائے۔ سندھ میں ایک دن کی بارش نے شہر اور دیہات ڈبو کر حکومت کی نااہلی ظاہرکی۔ انہوں نےکہا کہ عوام سےجھوٹے وعدے کرکے اور جھوٹے نعرے لگا کر ایوانوں میں جانے والے حلقے کے عوامکو بھول جاتےہیں، ڈیولپمنٹ فنڈ خرچ نہ کرنے والے، اپنے حلقے میں ترقیاتی کام نہ کرنے والے اور پارلیمنٹ میں حلقے کے عوام کے لیے نہ بولنے والے ایم پی ایز، ایم این ایز اور سینیٹرز کو نااہل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کے نام پر کھربوں روپے ہڑپ کئےگئے جس کی وجہ سے کچھ گھنٹوں کی بارش کے بعد روڈ، گلیاں اور کالونیاں پانی میں ڈوب گئیں، حیسکو، سیپکو اور کے۔ الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن شفاف بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم ضروری ہے۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر انتخابی مہم کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا ، دوسری جانب وکی لیکس نے امریکی کارپوریٹ ادارہ گولڈمین ساکس کے لیے ہلیری کلنٹن کی تین تقاریر جاری کردیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف صدارتی انتخابی مہم دھاندلی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے امریکا میں جمہوری عمل کے بارے میں سوالات جنم لے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے اور اس میں بے ایمان میڈیا بھی شامل ہے جو ہلیری کی حمایت میں آگے آگے ہے ۔
ری پبلکن پارٹی کے نائب صدارتی امیدوار مائیک پینس کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ مکمل طور پر ٹرمپ کے ساتھ ہیں ۔ امریکی عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور ہم مل کر امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کچھ بھی ہوں ، ہم اسے قبول کریں گے ۔
ادھر انتخابات سے ایک ماہ قبل ہی بہت سی امریکی ریاستوں میں 'ارلی ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ارلی ووٹنگ کے تحت اتوار کے روز ریاست اوہائیو میںسینکڑوں ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔
دوسری جانب وکی لیکس نے امریکی کارپوریٹ ادارے گولڈمین ساکس کے لیےہلیری کلنٹن کی تین تقاریر جاری کردیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان تقاریر سے بظاہر ڈیموکریٹک پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور وال اسٹریٹ کے اہم گروپ کے درمیان تعلقات کی عکاسی ہو رہی ہے ۔
ان تقاریر کے متن میں ہلیری کو مالیاتی قوانین ، روسی صدر کے ساتھ تعلقات اور وکی لیکس کے سابق انکشافات کے منفی نکات پر گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ہلیری کلنٹن کی الیکشن مہم نے ان تقاریر کے مسودے اور نکات کی تصدیق نہیں کی ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کا یوم تاسیس منایا گیا۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 20سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن لگتا ہے پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہےاور میں اگلے 20 سال کی تیاری کررہا ہوں۔جس طرح کارکنان نے میری عزت کی اس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کرتا ہوں وہ کم ہے اور قوم کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع پر ان کامزید کہنا تھا کہ ہم نے جب پارٹی بنائی تو میرے ساتھ صرف 10 لوگ تھے اور جب پارٹی کا منشور بنایا تو اس میں عہد کیا کہ پاکستان ایسا ملک ہوگا جہاں عدل وانصاف ہو، قانون کے سامنے سب برابر ہوں اوراقلیتیں برابر کی شہری ہوں اور ایسا پاکستان بنانا ہے جو بننا چاہیے تھا، جسے ہم نیا پاکستان کہتے ہیں اور مجھے وہ زیادہ دور نظر نہیں آرہا کیوں کہ ہماری قوم جاگ گئی ہے۔ 2013 کے الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ہم نے 2013 کی دھاندلی پر آواز اٹھائی اور 4 حلقوں کے لیے انصاف مانگتے رہے، الیکشن کمیشن کے پاس بھی گئے لیکن وہ تو الیکشن کمیشن آف (ن) لیگ نکلی، پھر دھرنا دیا اور سب نے دیکھا چاروں حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کی زندگی کو بہت قریب سے پڑھا اور جب مجھ پر براوقت آتا تھا میں ان کی زندگی دیکھتا تھا۔ چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایل ڈی اے کے پلاٹس اونے پونے دے دیے گئے، مہران بینک اسکینڈل میں آپ بچ گئے ، حدیبیہ پیپر ملز کے کیس میں بچ گئے، آئی ایس آئی سے پیسہ لیا اس میں بچ گئے لیکن اب نہیں بچ سکیں گے،میاں صاحب آپ کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم اب وہ آزاد کمیشن چاہتے ہیں جس میں انٹرنیشنل کمپنی اور فارنزک ٹیمیں چیف جسٹس کے نیچے کام کریں۔ میں تحریک انصاف نے 26 اپریل کو سندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ اتوار لاہور آرہا ہوں، ابھی رائیونڈ نہیں آرہا بلکہ چیرنگ کراس میں لاہور کے شہریوں کا لہو گرم کرنے آرہا ہوں اور وہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ امپائر کو ملاکر دوبارہ میچ فکس کردیں گے تو اب ایسا نہیں ہوگا اور اگر ایسا ہوا تو یہ قوم سڑکوں پر آئے گی۔
ایمز ٹی وی(لاہور) الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس رشید قمر نے این اے 118 لاہور میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی عذر داری کی درخواست مسترد کر دی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما ملک محمد ریاض کی کامیابی کو بر قرار رکھا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کے جج رشید قمر کو انتخابات کی الف بے کا بھی نہیں معلوم ۔ جس طرح کے سوالات ٹریبونل میں آرہے تھے اس سے پتہ چلتا ہے کہ فیصلہ کہیں سے لکھا ہوا آیا ہے۔تاہم تحریری فیصلہ آنے کے بعد ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا ہے تحریک انصاف سمیت تین دیگرجماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات جمع کرادئیے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ مبینہ دھاندلی کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کےمنعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک کررہے ہیں۔
کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی اور مہاجر قومی موومنٹ نے سوالنامے کے جوابات داخل کئے۔
تحریک انصاف کی جانب 74 حلقوں کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا جس کے ساتھ مبینہ دھاندلی کے خلاف شواہد کی دستاویزات منسلک ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے سوالنامے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل نے باقاعدہ دھاندلی کے انتظامات کئے جس میں ریٹرننگ افسران اورالیکشن کمیشن کا عملہ مبینہ طورپرملوث ہیں۔
مسلم لیگ ق کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ کمیشن کے پاس تحقیقات کا اختیار ہے لہذا دھاندلی کی کمیشن ازخود تحقیق کرائے۔
مہاجرقومی موومنٹ کی جانب سے دائر کردہ جواب میں کہا گیا کہ جن حلقوں سے ان کی جماعت نے انتخاب لڑا وہاں متحدہ قومی موومنٹ دھاندلی میں ملوث تھی۔