نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست کیریلا کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں گھر پر ٹیلی ویژن اور اسمارٹ فون کی سہولت نہ ہونے کے باعث طالبہ کی آن لائن کلاس مس ہوگئی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو آگ لگالی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ 14 سالہ دیویکا دوپہر سے لاپتا تھی جس کی سوختہ لاش اس کے پڑوس میں ایک خالی گھر سے ملی جب کہ لڑکی کے کمرے سے ایک پرچہ بھی ملا جس میں صرف اتنا لکھا تھا کہ ’میں جارہی ہوں‘۔
لڑکی کے والد نے بتایا کہ وہ ایک ڈیلی ویجز ملازم ہے اور خرابی صحت کی وجہ سے کچھ عرصے سے کام کرنے کے قابل نہیں۔
بھارتی میڈیا کےمطابق لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی آن لائن کلاس نہ لینے کی وجہ سے کافی مایوس تھی، وہ کئی مرتبہ آن لائن کلاس لینے کے لیے ٹی وی کو ٹھیک کرانے کا کہہ چکی تھی مگر پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلی ویژن ٹھیک نہیں ہوسکا اور ہمارے پاس اسمارٹ فون بھی نہیں۔
دوسری جانب ریاست کے وزیر تعلیم نے طالبہ کی موت پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
فیصل آباد :جی سی یونیورسٹی کے قریب ڈکیتی کرتے ہوئے پکڑے جانیوالے دو نوعمرلڑکوں سبحان اور فہد سے تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ وہ دونوں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم ہیں دو نوں نے پہلے بھی کئی معمولی ڈکیتیاں کی ہیں ،انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی فلموں سے متاثر ہو کر شوقیہ ڈاکو بنے ہیں،پولیس نے ان سے ہزاروں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر کے کارروائی شروع کردی ہے
ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب پولیس نے انوکھا کارنامہ کردیا ،چوتھی جماعت کے طالب علم پر دو افراد کے قتل کامقدمہ درج کر لیا ۔
مانگا منڈی کی پولیس نے چوتھی جماعت کے طالب علم8سالہ ذین پر دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔طالب علم ذین کو آج سیشن کورٹ کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے بتا یا کہ مخالفین نے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے گرفتار کیا ۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) حریت رہنما یٰسین ملک کی حالت تشویشناک ہونے پر سنٹرل جیل سرینگر سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یسین ملک کی حالت خراب ہونے پر انہیں سینٹرل جیل سرینگر سے شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائیس منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان حریت رہنماوں کوقید میں رکھنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارتی فوج انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ایک اور کشمیری نوجوان بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بنا۔ نہتے بائیس سالہ جاوید میر کو ضلع بڈگام میں شہید کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق جاوید میر کالج کا طالبعلم تھا اور وہ کسی بھی مظاہرے میں شریک نہیں تھا
ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات ترک کرچکے,احسن اقبال
ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ کسی طالب علم کوسیاسی بنیاد پرلیپ ٹاپ نہیں دیے جارہے ۔ احسن اقبال کاکہناتھا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ نوجوانوں کو رشوت دی جارہی ہے،لیپ ٹاپ صرف میرٹ پر دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں نوجوان لیپ ٹاپ ملنے کے بعد آئی ٹی ماہر بن چکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بھی ملک میں اچھا کرے گا وہ بیلٹ کی طاقت سے آئے گا،ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات ترک کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنےوالے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ آنا چاہیے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھاکہ آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں ہم نے حصہ لیاہے۔
احسن اقبال نے کہاکہ میری نظر میں عمران خان(ن)لیگ کے سب سےبڑی خیرخواہ ہیں،وفاقی وزیرنے کہاکہ عام آدمی دیکھ رہا ہے 2016 کا پاکستان 2013کے پاکستان سے مختلف ہے۔
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی کا کہناتھاکہ2 نومبرکو اسلام آباد بند نہیں ہوگا،تحریک انصاف کی سیاست بند ہوجائےگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست عوامی منشاکے خلاف ہے،عمران خان اپنی طرز سیاست سے ہمیں پے درپے کامیابیا ں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ احسن اقبال کا کہناتھا کہ عمران خان کی وجہ سے2018میں دوتہائی اکثریت مل جائےگی۔