کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق عوام کے لیے خوشخبری ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہوگا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹیفکیشن میں اوج ی ڈی سی کمپنی سیکریٹری احمد حیات لک نے کہا ہے کہ چندا آئل فیلڈ کے اس کنویں سے 76بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔
پاکستان ریلوے کانیا پلان راولپنڈی: پاکستان ریلوے کو بزنس دلانے کیلیے ریلوے انتظامیہ اور کوہاٹ سیمنٹ کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی۔ پاکستان ریلوے کوسالانہ ایک ارب روپے کابزنس دلانے کیلیے ریلوے انتظامیہ اور کوہاٹ سیمنٹ کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق معاہدہ ہو نے کی صورت میں ریلوے فریٹ ٹرینوں کے ذریعے کراچی سے کوئلہ کوہاٹ لایا جائیگا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ژوب ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: مالم جبہ05، میرکھانی04، دیر03، کالام، دروش، بالاکوٹ02، چترال01، کشمیر: مظفرآباد04، کوٹلی03، گڑھی دوپٹہ01، پنجاب: منگلا02، مری01ملی میٹر بارش اور مالم جبہ02انچ، کالام01 انچ، مری0.5انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردومنفی12، گوپس منفی09، کالام، استور منفی08، پاراچنار منفی07، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی06، قلات، بگروٹ منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ایمز ٹی وی(لاہور) ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں دھند اور اسموگ کی شدت کم ہو گئی ہے وہیں
تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی برسات کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
چکوال کامونکی، ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں، گجرات، حافظ آباد اور قرب و جوار کے علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ صبح ہونے والی برسات سے پنجاب میں کئی روز سے جاری دھند اور سموگ بھی چھٹ گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش کی نوید سنائی ہے۔ فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواو ں کے ہلکی بارش کا امکان ہے
ایمزٹی وی(کوہاٹ) کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان بھر میں اقتصادی ترقی ہورہی ہے اور ترقی کی رفتار بھی بہت تیز ہے جب کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت اے ڈی بی سربراہان پاکستان کی ترقی کے معترف ہیں لہذا اسی وجہ سے اپوزیشن کو یہ غم ہے کہ اگرترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک بنائیں گے اور لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، 2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی جب کہ 2013 میں دہشت گردی ملک بھر میں پھیلی ہوئی تھی لیکن آج دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ کوہاٹ کے لوگوں کا جذبہ اور کارکنوں کی بڑی تعداد دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا، میں نے سوچاکہ کوہاٹ والوں کے لیے تحفہ لیکر جاؤں اور یہ تحفہ کوہاٹ کے لوگوں پر کوئی احسان نہیں ہے، یہاں جو ترقی ہورہی ہے وہ آپ لوگ مجھ سے بہتر جانتے ہیں جب کہ میں سمجھتا ہوں کہ کے پی کے کو تبدیل ہونا چاہیے اور وہ تبدیلی ہم لیکر آئیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں گیس منصوبہ شروع ہورہا ہے جس پر تقریباً 3.9ارب روپے لاگت آئی گی، آج سے پہلے کسی نے کبھی بھی کوہاٹ کو گیس دینے کی بات نہیں کی لیکن یہ چار سو کروڑ کوہاٹ کی ماؤں ، بہنوں بزرگوں پر قربان ہیں۔
وزیراعظم نے کوہاٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال اور خواتین کے لیے یونیورسٹی کے کیمپس بنانے سمیت ریل کارسروس شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے لیے مفت علاج کامنصوبہ لارہے ہیں اور اب کسی کو بھی علاج کے لیے اپنی جائیداد نہیں بیچناپڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کو موٹر وے سے ملایا جائے گا اور ہائی وے بننے سے پشاور اور اسلام آباد کا راستہ کم ہو جائےگا۔
ایمز ٹی وی (کوہاٹ): جمعرات کو پولیو کے ایک نئے کیس کا انکشاف ہونے کے بعد کوہاٹ انتظامیہ نے بچے کے والد کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
دو ہیلتھ سپروائزروں اور ایک پٹواری کو بھی اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر تحویل میں لے لیا گیا۔
یاد رہے کہ تین سالہ محمد رواں سال ضلع کوہاٹ کے علاقے ڈھوڈھا میں پولیو کا شکار ہونے والا دوسرا کیس ہے۔
کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر ریاض خان محسود نے ڈان کو بتایا کہ انکوائری کے بعد جب انھیں علم ہوا کہ بچے کے والد ملا محمد یوسف نے پولیو رضاکاروں کو اپنے بچے کو قطرے پلانے کی اجازت نہیں دی تھی تو انھوں نے بچے کے والد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
گرفتار کیے گئے سرکاری افسران میں سپروائزر شہزاد میر اور زر جانان جبکہ پٹواری محسن اقبال شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کو ایم پی او (خدشہ نقص امن) کے سیکشن 3 کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے پر رواں سال 56 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
جمعرات کو بھی کوہاٹ میں بچوں کو پولیو کے قظرے پلوانے سے روکنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت عامر خان اور حسن خان کے نام سے ہوئی۔