ھفتہ, 23 نومبر 2024

پی ایس ایل فائیو کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلیقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے خوشدل شاہ کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف کرس لین کی سنچری اور فخرزمان کی نصف سنچری کی بدولت ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور کرس لین نے ٹیم کو 100 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، فخرزمان نے 25 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ اپنی اننگز کا زیادہ آگے نہ بڑھاسکے اور 35 گیندوں پر 57 رنز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
فخر کی وکٹ کے بعد کرس لین نے نہ صرف 22 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ کپتان سہیل اختر کے ساتھ ملکر لاہور قلندرز کو جیت کی جانب گامزن رکھا اور پی ایس ایل میں اپنی پہلی سنچری 52 گیندوں پر مکمل کی، وہ اب تک ایونٹ میں لاہور قلندرز کی جانب سے سنچری کرنے والے پہلے بلے باز ہیں۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ معین علی اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں معین علی کو پویلین واپس بھیج دیا اور اگلے ہی اوور میں ذیشان بھی محمد حفیظ کا شکار بنے، دونوں بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


کپتان شان مسعود اور روی بوپارا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی، شان مسعود 42 اور روی بوپارا 33 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ویسا کا شکار بنے۔ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اسد شفیق صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

میچ کے اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ اور روہیل نذیر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے لیے مشکلات کھڑی کردیں اور اپنی ٹیم کو ایک اچھا ٹوٹل دینے میں کامیاب رہے۔ روہیل نذیر 17 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، وہ 29 گیندوں پر 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔لاہور قلندرز کی جانب سے ٰڈیوڈ ویسا اور شاہین آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے یہ میچ لاہور قلندرز کے لیے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیوں کہ جیت کی صورت میں وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے البتہ شکست کی صورت میں انہیں آج ہی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلے کا انتظار کرنا ہوگا جہاں کوئٹہ کی شکست ہی انہیں اگلے مرحلے میں پہنچاسکتی ہے۔

آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، یہ پاکستان سپر لیگ فائیو کا 16 واں میچ ہوگا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل 5 کے سولہویں میچ میں آج لاہور قلندرز ہوم گراؤنڈ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹکرائیں گے، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز نے تیسری شان دار کامیابی حاصل کرتے ہوئے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں شکست دے دی تھی، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دوسری بار ایونٹ میں ہرایا، کنگز کے بابر اعظم نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایلکس ہیلز نے 49 رنز بنائے، جب کہ محمد عامر نے شان دار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے جس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اب تک پی ایس ایل فائیو میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 میچز، ملتان سلطانز 4 میچز، اسلام آباد یونائیٹڈ 2 میچز، پشاور زلمی 2 میچز جیت چکی ہیں، کراچی کنگز 3 جب کہ لاہور قلندرز نے کوئی میچ نہیں جیتا۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 4 میچز کھیلے جا چکے ہیں، لاہور قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچز، ملتان 3 اور پنڈی اسٹیڈیم میں 5 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

کراچی : پی ایس ایل کے لاہور سے کراچی منتقل ہونے والے میچزکے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا۔

پی ایس ایل کے لاہور سے کراچی منتقل ہونے والے میچزکے ٹکٹ فروخت کیلیے نجی کوریئرسروس کی منتخب شاخوں  پر9 اور14 مارچ کو شیڈول مقابلوں کیلیے دستیاب ہیں۔

 مارچ کولاہور قلندرز اورملتان سلطانزکے ٹکٹس فروخت کیلیے پیش نہیں  کیے جائیں گے جن شائقین کے پاس اسی روز شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ اسی پردوسرے میچ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے،11 مارچ کوکراچی کنگز اور پشاور زلمی جبکہ کراچی میں شیڈول کوالیفائرمیچزکے ٹکٹس بھی شائقین کو دستیاب ہیں۔

 

 

لاہور: پاکستان سپرلیگ  فور کا آغاز 14 فروری سے دبئی میں ہوگا جب کہ 17 مارچ کو کراچی میں فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہوگی۔

اجلاس میں آخری 8 میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کرانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ فائنل 17 مارچ کو شہر قائد میں رکھا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ پرانے طریقہ کار کے تحت اکتوبر کے آخری ہفتے ہوگا، ،ہر فرنچائز ٹیم کو زیادہ سے زیادہ 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔

بورڈ کے سربراہ نے فرنچائزز کو یقین دلایا کہ معاملات کو شفاف رکھتے ہوئے باہمی تعاون کی فضا سے ایونٹ کو مزید کامیاب بنایا جائے گا، میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے بڈز کے عمل میں فرنچائزز کے نمائندے بھی کمیٹیز میں شامل ہوں گے۔ گورننگ کونسل کے ارکان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کا دوسرا یڈیشن کچھ ہی دن میں شروع ہونے کو ہے، ٹیمیں دبئی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔سب سے پہلے پہنچنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے دبئی میں ٹیم بلڈنگ سیشن منعقد کیا جس میں برینڈن میک کولم نے نوجوان کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔
پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن نو فروری سے شروع ہوگا ، ایونٹ کیلئے دبئی پہنچنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹیم بلڈنگ سیشن کیا جس میں مینٹور اور کپتان برینڈون میک کولم اور کوچ پیڈی اوپٹنن نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
میک کولم نے پلیئرز ڈوپلمنٹ پروگرام میں منتخب ہونے والے کرکٹرز کے ساتھ بھی وقت گزارا ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز بھرپور عزم کے ساتھ پی ایس ایل ٹو کیلئے میدان میں اترے گی ۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کوچ پیڈی اوپٹن کا کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ کافی مفید رہی ، ملاقات میں ٹیم کی حکمت عملی پر بات کی گئی ، ایونٹ سے قبل ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑیوں کو بہترین گروپ میں منتقل کردیں گے۔
نو فروری سے شروع ہونیوالی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم پہلا میچ دس فروری کو کوئٹہ گلیڈیٹرسے مقابلہ کرے گی ۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)’پاکستان سپر لیگ ‘ دوسرے ایڈیشن کا دنگل 9 فروری کو دبئی میں سجے گا ، اس ایونٹ کیلئے روانہ ہونے والی ٹیم ”لاہور قلندرز“ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ”قلندرز نائٹ “ کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کی بھی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس تقریب میں جوش، جشن، موج مستی ، کیٹ واک ، ہلہ گلہ اور انٹرٹینمنٹ کے تمام ہی رنگ تھے۔
پورا ہال فیملیز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ، چاروں جانب جشن کا سماں تھا، بھنگڑے کی تھاپ پر عوام کی بڑی تعداد جھومتی رہی اور ”دمادم مست قلندر، جیو لاہور قلندر “ کے نعرے بھی گونجتے رہے، ”قلندرز نائٹ “کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا تو حاضرین با ادب کھڑے ہوگئے۔
سب سے پہلے اسٹیج پر اسٹریو نیشن نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اس کے بعد معروف گلوکار اسرار احمد نے گروپ کے ہمراہ اسٹیج کی رونق کو دوبالا کیا اور گیت ”افغان جلیبی“ نے نوجوانوں کو رقص کرنے پر مجبور کردیا، قراۃ العین نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، ریمپ پر واک کرتے ہوئے عمر اکمل اور دیگر کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کی ۔
اس موقع پر ٹیم انتظامیہ اور دیگر کھلاڑی بھی اسٹیج پر موجود تھے، چیئرمین لاہور قلندر رانا فواد اور عاقب جاوید نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، سہیل تنویر، عمر اکمل ، یاسر شاہ ، اظہر علی بھی عوام کے درمیان گھلتے ملتے اور سیلفیاں بنواتے دکھائی دیئے۔
پاکستانی فلموں کی شان سمجھے جانے والے ماڈل ، اداکار اور میزبان ”شان“ جب اسٹیج پر آئے تو لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل گئے، اُن کے بعد عالمی شہرت یافتہ گلوکار شفقت امانت علی آئے تو لوگ جھوم اُٹھے، شفقت امانت علی کے گیت پر شان نے بھی ساتھ دیا اور دونوں نے ملکر عوام میں مزید جوش پیدا کیا۔ بعد ازاں فلم اسٹار شان نے لاہور قلندرز کی حوصلہ افزائی کی اور لاہوریوں کے جوش و جذبے کو سلام پیش کیا۔
میزبانی کے فرائض معروف کمپیئر نور الحسن نے انجام دیئے، اس سے قبل ”جیوسوپر“ کے محمد علی نے کہا کہ ”لاہور قلندر “ پاکستان کی سب سے مقبول فرنچائز ہے اور ہر چیز کو بہت زبردست انداز میں انجوائے کرتی ہے، اس فرنچائز نے پورے پاکستان سے جو ٹیلنٹ منتخب کرکے متعارف کرایا ہے وہ ملک کا نام روشن کرے گا۔
لاہور قلندر کی ایپ سے مفت پاسز ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کیلئے مخصوص گیٹ نصب تھا جہاں سے ہال میں داخل ہونے والوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہوری ، لاہوری ہیں اور ”لاہور قلندر“ کو سپورٹ کریں گے اور فائنل بھی لاہور میں ہی دیکھیں گے، لاہور قلندر زتمام فرنچائز کیلئے ایک ٹرینڈ سینٹر بن چکا ہے۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے شخص داؤد کو ”دلیر قلندر“ کا خطاب دیا گیا اور اُسے لاہور قلندر کی جانب سے ایک بائیک کا تحفہ بھی دیا گیا۔
 
 

 

ایمز ٹی وی (کھیل) لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیدیم کا ایک اسٹینڈ طالب علموں کےلیے مخصوص کر دیا ہے جبکہ چیئرمین رانافواد نے اعلان کیا ہے کہ روزانہ قرعہ اندازی کےذریعے ایک طالب علم کے ایک سیمسٹر کی فیس لاہور قلندرز ادا کرے گا۔

لاہور قلندرز کےچیئرمین رانافواد نے اعلان کیا ہے کہ جاز رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ طالب علموں کےلیے مخصوص ہوگا جہاں آنے والے اسٹوڈنٹس میں سے ایک طالب علم کے پورے سیمسٹر کی فیس لاہور قلندرز ادا کرے گا۔