ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کا دوسرا یڈیشن کچھ ہی دن میں شروع ہونے کو ہے، ٹیمیں دبئی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔سب سے پہلے پہنچنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے دبئی میں ٹیم بلڈنگ سیشن منعقد کیا جس میں برینڈن میک کولم نے نوجوان کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔
پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن نو فروری سے شروع ہوگا ، ایونٹ کیلئے دبئی پہنچنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹیم بلڈنگ سیشن کیا جس میں مینٹور اور کپتان برینڈون میک کولم اور کوچ پیڈی اوپٹنن نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
میک کولم نے پلیئرز ڈوپلمنٹ پروگرام میں منتخب ہونے والے کرکٹرز کے ساتھ بھی وقت گزارا ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز بھرپور عزم کے ساتھ پی ایس ایل ٹو کیلئے میدان میں اترے گی ۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کوچ پیڈی اوپٹن کا کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ کافی مفید رہی ، ملاقات میں ٹیم کی حکمت عملی پر بات کی گئی ، ایونٹ سے قبل ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑیوں کو بہترین گروپ میں منتقل کردیں گے۔
نو فروری سے شروع ہونیوالی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم پہلا میچ دس فروری کو کوئٹہ گلیڈیٹرسے مقابلہ کرے گی ۔