جمعہ, 22 نومبر 2024

 

زیرے آب تیل کے قیمتی زخائر کی تلاش شروع: کراچی: آئل اینڈ گیس انڈسٹری کے ساتھ پوری قوم کی آنکھیں کراچی کے ساحلی علاقے میں زیر آب تیل و گیس کے ذخائر کی کھدائی پر لگ گئی ہی،اور ماننا ہے کہ ےہ اقدام ہمارے ملک کی ترقی کے لیے بہت معاون ثابت ہوگا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق کراچی کے ساحل سے 230کلو میٹر کے فاصلے پر واقع انڈس جی بلاک میں کھودے جانے والے کنویں کو”کیکڑا۔ون“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس مقام سے گیس کا بڑا ذخیرہ بازیافت ہونے کا امکان ہے جس سے گیس کی مقدار اور بہاو¿ کے درست اعدادوشمار کا اندازہ اپریل 2019تک لگایا جاسکے گا۔ سمندر میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کے لیے 1300 میٹر گہرائی میں کھدائی کی جائیگی جس کے لیے اطالوی آپریٹر ENIنے مشہور زمانہ سمندر میں تیل کے کنویں کھودنے والے جہاز Saipem 12000 کی خدمات حاصل کی ہیں جو کھدائی کے مقام پر پہنچ چکا ہے۔ اس مشترکہ منصوبہ میں اطالوی کمپنی ای این آئی، امریکی کمپنی ایگزون موبل، پاکستانی کمپنیاں او جی ڈی ایل اور پی پی ایل حصہ دار ہیں۔ امریکی کمپنی کی تین دہائیوں بعد پاکستان میں کسی پہلے منصوبہ میں شراکت داری ہے۔کراچی کے ساحل سے نزدیک اس بلاک میں کھدائی کا تخمینہ 7سے 8کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔
 
 

 

 اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ مکمل ہونے کی مدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق  چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے اسلام آباد میں اورنج لائن منصوبہ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ سبطین حلیم کی بطور پروجیکٹ انچارج مدت ملازمت میں توسیع ہوگئی، نجی کمپنی کے وکیل نے کہا کہ کام مکمل کرلیا ہے لیکن 7 ماہ سے ادائیگی نہیں ہوئی، ایل ڈی اے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کا انتظارکررہا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ نیسپاک کی منظوری کے بعد ادائیگی کریں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نیسپاک اور تعمیراتی کمپنی اپنا موقف پروجیکٹ انچارج کو دیں، پروجیکٹ انچارج سبطین فضل حلیم تنازع حل کریں، جس کام پر تنازع نہیں اس کے پیسے ادا کریں۔

سماعت کے دوران وکیل نجی کمپنی نے کہا کہ کام مکمل کرنے کے بعد طے شدہ ریٹ کم کردیئے گئے، عدالت ادائیگیوں کے معاملے پرثالث مقررکرے، بہترہوگا کسی ریٹائرڈ جج کو ثالث مقرر کیا جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ریٹائرڈ جج سے پوچھا بطور ثالث کردارادا کرنے کی کتنی فیس ملی، جج صاحب نے بتایا اتنی فیس ملی ہے کہ آپ کا دل بھی للچا جائے گا، کچھ دن انتظار کریں میں خود ثالث بن جاؤں گا اوراورنج لائن منصوبہ مکمل ہونے کی مدت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 

 

بیجنگ: چین نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد مزید مذاکرات سے مشروط کردی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کے بعد چین کے سینئر سفارتکار نے بتایا کہ پاکستان کو امداد دینے سے پہلے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رواں سال کے آغاز کے بعد سے اب تک پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 42 فیصد کمی آئی ہے اور یہ 8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جو صرف 2 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں۔ گزشتہ ماہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا پیکج دیا گیا تھا لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ امداد کافی نہیں ہے ۔ موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی پڑے گا، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ 1980 کے بعد سے یہ 13 ویں بار ہوگا جب پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض لینا پڑے گا۔ عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوان یو نے کہا کہ چین پاکستان کی مدد کرے گا۔ پاکستان کے وزیراعظم کے حالیہ دورے کے دوران دونوں اطراف سے اصولی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ چینی حکومت پاکستان کو حالیہ بحران سے نکلنے کیلئے ضروری امداد فراہم کرے گی۔ اس سے پہلے کہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، دونوں اطراف سے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک کے پراجیکٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، اگر سی پیک منصوبوں میں تبدیلی کی بات ہوئی ہوتی تو ان میں اضافہ ہوتا نہ کہ کمی۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کا سکوپ لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے حوالے سے بڑھایا جائے گا۔

 

 

ثاقب عباسی کا بہترین پروجیکٹ ثاقب عباسی کے بنائے گیے پروجیکٹ کو دس بہترین پروجیکٹ میں شامل کیا گیا اور انھیں اس میں اعزاز سے بھی نوازاگیا۔گلستان بوائز اسکول میں انٹر پرینور شپ ایونٹ ہوا۔ اس پروجیکٹ کوکراچی کے واحد پروجیکٹ میں شامل کیا گیا۔ اس مقابلے میں دیگر کالج اور جامعات کے طلبہ وطلبات نے شرکت کی۔

ثاقب عباسی کا بہترین پروجیکٹ ثاقب عباسی کے بنائے گیے پروجیکٹ کو دس بہترین پروجیکٹ میں شامل کیا گیا اور انھیں اس میں اعزاز سے بھی نوازاگیا۔گلستان بوائز اسکول میں انٹر پرینور شپ ایونٹ ہوا۔ اس پروجیکٹ کوکراچی کے واحد پروجیکٹ میں شامل کیا گیا۔ اس مقابلے میں دیگر کالج اور جامعات کے طلبہ وطلبات نے شرکت کی۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تمام شراکت داروں کو مل کر مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں حائل رکاوٹیں ہم ہی دور کریں گے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایم ڈی اورنج ٹرین منصوبہ سے کہا کہ منصوبے میں حائل رکاوٹیں ہم ہی دور کریں گے، ہمیں سادہ الفاظ میں بتائیں کہ ٹرین کب تک چلے گی۔
ایم ڈی سبطین علی نے عدالت کو بتایا کہ 30 جولائی 2019 تک ٹرین چل سکے گی۔
دوران سماعت ایک موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 4 بجے بلا لیں، وزیر اعلیٰ اپنے طیارے پر آجائیں۔
جس پر ایم ڈی نے کہا کہ عدالت کے تعاون سے ہمیں خاصی مدد ملے گی، وزیر اعلیٰ کو نہ بلائیں ہم مسئلہ حل کرلیں گے۔
ایم ڈی نے بتایا کہ منصوبہ کے لیے چین کے بینک سے 162 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا گیا ہے۔ منصوبے کا اسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ شراکت دار سپریم کورٹ میں ہی میٹنگ کر کے دو بجے تک آگاہ کریں، تاکہ ہم حکم جاری کردیں۔ انہوں نے تمام شراکت داروں کو مل کر لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم دے دیا

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اور دبنگ ہیرو سلمان خان ایک بار بڑے پردے پرجلوہ گرہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی فلموں میں جاندارکہانی ڈالنے والے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اور بالی ووڈ کے دبنگ خان 11 سال بعد ایک بار بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق بھنسالی کا اداکارسلمان خان کے ساتھ کرنے والا یہ پراجیکٹ ان کی دیگرفلموں کی طرح بہت بڑا ہے، انہیں لگتا ہے کہ سلمان خان سے بہتروہ کردارکوئی ادا نہیں کرسکتا۔
رپورٹس میں فلم کی کہانی سے متعلق اورسلمان خان کے کردارکے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ دونوں ہی ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور’سانوریا‘ کے بعد ایک اور پراجیکٹ میں نظر آنے والے ہیں۔
دوسری جانب باکس آفس کے لحاظ سے یہ سال بھنسالی کے لیے بہترین ثابت ہورہا ہے کیونکہ ان کی آخری ریلیزہونے والی فلم ’پدماوتی‘ نے کھڑکی توڑ بزنس دیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج پشاور جائیں گے جہاں پر وہ دوسری مصروفیات کے علاوہ آئی ٹی کے بہت بڑے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔نیشنل انکیوبیشن سینٹرکے نام سے یہ آئی ٹی پروجیکٹ ملک میں آئی ٹی کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔پی ٹی سی ایل کے سینئر عہدیدار مظہر حسین نےبتایا کہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر وزارت آئی ٹی، اگنائیٹ پی ٹی سی ایل اور ایل ایم کے ٹی کے باہمی اشتراک عمل سے قائم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسے جدید ترین آئی سی ٹی انفراسٹرکچر سے مزین کیا جائے گا جبکہ آئی ٹی کمپنیوں کو فروغ دینے کے لیے سینٹر میں تمام بزنس سہولیات فراہم ہوں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں آئی ٹی کے نئے گریجوایٹس لئے جائیں گے، جن کو کمپیوٹر انجینئرنگ کے مطابق ہائی ٹیک ڈویلپ کیا جائے گااور ان کی پروفیشنل ٹریننگ کا بندوبست ہوگا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(یروشلم) بھارت نے اسرائیل کے ساتھ پچاس کروڑ ڈالر کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔
اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کےمطابق 2014 میں بھارت نے اسرائیل کی دفاعی تنصیبات کی کمپنی رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم کے ساتھ 50 کروڑ ڈالرکا اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جسے بھارت کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے منسوخ کیا گیا ہے۔ ڈی آر ڈی او کا مؤقف ہے کہ بھارت کو اسرائیل سے خطیر رقم کا دفاعی معاہدہ کرنے کے بجائے خود اپنا میزائل سسٹم بنانا چاہئے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے ’میک ان انڈیا‘ کے نام سے منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد بھارت کو ہتھیارسازی کا مرکز بنانا ہے، اس منصوبےکےتحت ملک میں ہی ہتھیار تیار کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ یہ سودا منسوخ کیا گیا ہے۔ اب میزائل کی تیاری کی ذمہ داری دفاعی تحقیقی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کو دی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیا۔
نئی دہلی کی مقامی عدالت نے گڑگاؤں کے قریب قائم پرتعیش ہاؤسنگ سوسائٹی میں غبن اور فراڈ کے مقدمے میں ماریہ شراپوا کا نام بھی شامل کرنے کی ہدایات دی تھیں جس کے بعد پولیس نے ٹینس اسٹار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ماریہ شراپوا پر الزام ہے کہ انہوں ںے رہائشی پروجیکٹ ’’بیلیٹ بائے شراپوا‘‘ کی تشہیری مہم میں حصہ لیا تھا اور اس پروجیکٹ پر کبھی کام ہی شروع نہیں ہوا۔
پروجیکٹ میں گھر بُک کرانے والے ایک شخص نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ پروجیکٹ کے ڈویلپرز نے ٹینس اسٹار کو خطیر رقم کی پیشکش کرکے اس کی تشہیر پر آمادہ کیا جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ 2016 میں مکمل ہوجائے گا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ’’شراپوا نے نہ صرف ڈویلپرز کے دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں نے پرزور تشہیر کی بلکہ عام آدمی کی نظر میں انہوں نے اس پروجیکٹ کی حمایت بھی کی لہٰذا وہ بھی اس مجرمانہ سازش کا حصہ ہیں‘‘۔
پروجیکٹ کے ڈویلپرز کے خلاف بھی دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم اس مقدمے میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔مقدمے کی اگلی سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔

 

Page 1 of 6