اسلام آباد: ایل این جی اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احتساب عدالت میں ایل این جی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف گواہی دیں گے، اس کیس میں نیب مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا۔
وفاقی وزیر شیخ رشید بہ طور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے، وزارت توانائی کے 4 افسران حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو اور عمر سعید بھی گواہان میں شامل ہیں۔ قائم مقام جی ایم سوئی سدرن گیس فصیح الدین بھی گواہان میں شامل ہیں، جب کہ جمیل اجمل ڈائریکٹر پورٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔
نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس دوبارہ دائر کردیا
یاد رہے کہ 12 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا تھا، جسے احتساب عدالت نے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا تھا، ریفرنس میں شاہد خاقان سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں۔
اس ریفرنس میں رجسٹرار احتساب عدالت کے اعتراضات دور کیے گئے ہیں، ریفرنس 8 ہزار صفحات پر مشتمل ہے، جو اختیارات کے غلط استعمال پر دائر کیا گیا، ملزمان میں مفتاح اسماعیل کا نام بھی شامل ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا، مارچ 2015 سے ستمبر 2019 تک یہ فائدہ پہنچایا گیا، 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا اور عوام پر گیس بل کی مد میں 15 سال میں 68 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ہوجائے گی۔
لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ہوجائے گی، تمام سیاسی پارٹیاں جنرل باجوہ کو توسیع دینے پر متفق ہیں
راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز ویڈیو ویڈیو کھیل کر ان کو مروانے جارہی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے نئی ٹرین چلائی اس پر فخر ہے، نئے انجنوں میں سے اس وقت اٹھائیس انجن کھڑے ہیں، ایم ایل ون کا سنگ بنیاد وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعظم چائینہ رکھیں گے جس کی تاریخ 21 جولائی کو ایکنک کے اجلاس کے بعد فائنل کی جائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف پوری کوشش میں ہے اس کی اور حمزہ کی بچت ہو جائے لیکن ان کی کوئی بچت نہیں ہوگی، وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دے دیا ہے، مریم ان کو مروانے جا رہی ہیں اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے جب کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اگر ضمیر پر بوجھ پڑا تو استعفیٰ دے دوں گا۔
راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر دوائی اور پٹرول مہنگا ہوسکتا ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آتا۔
راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہر میں موجود سلاٹر ہاؤس کو جدید انداز پر استوار کیا جائے، اگر دوائی اور پٹرول مہنگا ہوسکتا ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آتا، کم شرح پر قرضہ لے کر دوں گا اور سلاٹر ہاؤس کے لیے مزید جگہ بھی دوں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ 3 اپریل کو وزیراعظم ماں بچہ اسپتال کا افتتاح کریں گے، اگر کچھ لوگ قربانی دے دیں تو نالہ لئی کے ارد گرد ایک نیا شہر آباد ہو گا، ایسی چینی کمپنی کی تلاش ہے جو نالہ لئی ایکسپریس وے کے ساتھ ریل کی پٹری بھی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ایک اور یونیورسٹی بنانے کے لیے کل پہلی دفعہ اسد عمر کے پاس گیا، شہر میں بچیوں کی ایک اور یونیورسٹی بنانے جا رہا ہوں، میں اس شہر سے بدمعاش طبقہ کو ختم کر دوں گا، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار اللہ کی مدد سے دوں گا۔
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے یکم فروری سے کلین اینڈ گرین مہم چلانے کا اعلان کردیا۔