ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی سیاست ختم ہو کر رہ گئی ہے، ملتان نے بتادیا کہ عزت کس کو اور ذلت کس کو ملی۔انھوں نے کہا دنیا کی کوئی طاقت اب نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی، آئندہ عید سے پہلے انشاء اللہ نیا پاکستان بن جائیگا۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھرنے میں فیصلہ کر کے آیا تھا کہ نوازشریف کا استعفیٰ لیے بغیر نہیں جانا،جھے آصف زرداری کی طرح کرپشن سے مال بنانے والی سیاست نہیں آتی، ہمارے پاس تجربہ ہے اقتدار میں آکر اسے استعمال کرکے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لے جائیں گے، سیاست میں بڑے بڑے مگرمچھ بیٹھے تھے۔کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ میں بھی گو نواز گو ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں وہ واحد آدمی ہوں جس نے آصف زرداری، نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو کرپٹ قراردیا۔ ہماری جدوجہد کی وجہ سے تحریک انصاف آج ملک کی تیسری بڑی پارٹی بن گئی ہے-
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور راؤنڈر محمد حفیظ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ لینے کے فٹ ہو گئے ہیں۔ کستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ حفیظ نے نیٹس میں آدھے گھنٹے پریکٹس کی اور انھیں ہاتھ میں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ 19 رکنی سکواڈ میں محمد حفیظ کا نام شامل ہے۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ماڈل سنگر اور اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ مزید پاکستانی بالی ووڈ میں آکر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے سپر اسٹارز کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہتر موقع مل سکے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکار فواد خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور فواد سے انکا کوئی مقابلہ نہیں ہے، فواد خان نے بہت خوبصورتی سے بھارت کی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے لیکن چاہتا ہوں کہ مزید پاکستانی اداکار بھارت آکر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے اداکار ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں اور ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔