Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم) کراچی سندھ حکومت کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے ملازمین کیلئے مالی تحفے کا اعلان کر دیا۔
کراچی سندھ حکومت نے پی ایچ ڈی کرنے والے ملازمین کو 25 فیصد الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کراچی پی ایچ ڈی کرنے والے ملازم کو 2500 روپے الائونس ملے گا کراچی پی ایچ ڈی کرنے والے دس ہزار الائونس حاصل کر رہے ہیں ان کو الائونس نہیں دیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(تعلیم)اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈکی جانب سے سالانہ امتحانات 2016کے پرچوں میں رہ جانے والے طلباءوطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسکروٹنی فارمزنیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک
کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کر کے 22اگست سے 20ستمبر 2016تک جمع کروا سکتے ہیں۔
ایمزٹی وی (کے پی کے)خیبر ایجنسی کے وادی راجگل میں پاک فوج کی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 6ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مزید 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں اور سیکورٹی فورسز نے زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردون کے زیر استعمال اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں ہی فوج کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے جب کہ بلند پہاڑوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ایمزٹی وی(تعلیم)ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے واقع گورنمنٹ ایم کے ہائی اسکول سکھر کی انتظامیہ کو ایک خط موصول ہوا جس میں درج تھا کہ20اگست کے روز اسکول کو بم سے اڑا دیا جائیگا جس پر اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے اسکول کی عمارت کو مکمل سرچ کیا، تاہم بارودی مواد برآمد نہ ہونے پر عمارت کو کلیئر قرار دیتے ہوئے طلبہ و طالبات کو اسکول میں داخل ہونی کی اجازت دی گئی۔
اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے سابق طالبہ کے نام سے دھمکی آمیز خط ملا تھا جس کے بارے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا گیا جبکہ ملنے والے خط کے حوالے سے متعلقہ حکام جائزہ لے رہے ہیں، آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا
دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے ضلع بھر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں بغیر شناخت کے کسی بھی شخص کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے اور بغیر کسی وجہ کے طلبہ و طالبات کو کلاس رومز سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ -
ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں گزشتہ روز جشن آزادی کی تقریب انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق کرکٹر محسن حسن خان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مت کھیلیں بلکہ پاکستان کے لئے کھیلیں۔ آج ہرمیدان میں ایمانداری کے ساتھ کام کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ ہر میدان میں پاکستان کے لئے کچھ کرنے کی ضروت ہے اسی طرح ہم ملک کی صحیح معنوں میں خدمت کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر دیگر مقررین میں ممتاز سینئر تجزیہ نگار آغا مسعود حسن، صدر شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر سیمی نغمانہ ،پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود ،ڈاکٹر فاطمہ حسن نے بھی خطاب کیا۔
ایمزٹی وی (تعلیم)ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر شعیب شفیع نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ اواور آئرلینڈ کے تعاون و اشتراک سے جاری پروگرام کے تحت کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے نمائندہ وفد کویورپ کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پاکستانی ٹرینی ڈاکٹرو ں کے لئے پوسٹ فیلو شپ پروگراموں میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ہے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2016سائنس اور جنرل ریگولر وپرائیویٹ کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارکس شیٹ ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلبا و طالبات اسکولوں سے ہی مارکس شیٹ حاصل کرسکیں گے ۔
انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کیساتھ 22 سے 25 اگست تک میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے صبح 9:30بجے سے شام 5بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(بلوچستان ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر اور غیر ملکی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو پر قائم ہوں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دی جائے اگر ان کے پارلیمنٹ تقریر اور غیر ملکی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں ایک لفظ بھی غلط یا ذومعنی نکلا تو وہ اس پر قوم سے معافی مانگیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگ رہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے میری تقریر سنی ہی نہیں، سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کا ٹاسک انٹیلی جنس اداروں کو دینے کا کہا تھا، ہمسایہ ممالک میں مداخلت کی پالیسی ختم کی جائے تو یہاں حالات ازخود بہتر ہونگے، باہر کی ایجنسیاں ہم پر کیوں رحم کریں گی ہم نے اپنے گھر کو خود ٹھیک کرنا ہوگا۔ اپوزیشن پاناما لیکس میں وزیراعظم میاں نوازشریف کانام دکھائے۔
انہوں نے کہا کہ میں ان کا ساتھ دونگا، میں نے پہلی بات یہ کہی کہ سانحہ سول اسپتال کوئٹہ پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے جبکہ دوسری بات یہ کہی کہ دنیا کی کوئی بھی فوج عوام کے تعاون کے بغیر جنگ نہیں جیت سکتی ،جبکہ تیسری بات یہ تھی کہ ہماری ایجنسیاں گدلے پانی سے سوئیاں تو ڈھونڈ لیتی ہیں انھیں سول اسپتال سانحہ کی تحقیقات کا ٹاسک دیا جائے، میں پاگل ہوں اور نہ ہی میرا دماغ خراب ہے جب کہ جوکہا اس پرقائم ہوں۔
ایمزٹی وی(تعلیم)کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈمیں کرپشن میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ جس کے مطابق 95 طلباوطالبات کےامتحانی نتائج تبدیل کئے گئے جبکہ 75 طلباوطالبات کی ایوارڈلسٹ تبدیل کی گئی ہے۔
تفتیش کار کے ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ ایک طالب علم کو 14 پرچوں میں اے ون گریڈدیاگیا
جبکہ 700 امتحانی کاپیوں میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں
ایمزٹی وی(ڈیرہ اسماعیل خان) خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ٹارچ یا موبائل فون کی روشنی میں آپریشن کرکے ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے اسپتال میں ڈاکٹروں نے گیارہ بڑے اور پانچ معمولی آپریشن موبائل فون کی روشنی میں کر ڈالے
تفصیلات کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں بھی ڈاکٹروں کا ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کا آپریشن کرنے کا کارنامہ سامنے آیا۔ اسپتال میں بجلی بند تھی جبکہ اسپتال کے جنریٹر نے بھی کام چھوڑ دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اپنے موبائل فون میں موجود ٹارچ روشن کرکے گیارہ بڑے اور پانچ معمولی نوعیت کے آپریشن کرڈالے۔
خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں بجلی کی بندش کا وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے نوٹس لیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کہتے ہیں بجلی بندش اور جنریٹرکی خرابی کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ بجلی کی بندش کے دوران ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کے آپریشن کرنے کا ایسا ہی واقعہ چند روز قبل پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بھی پیش آیا تھا۔