پیر, 25 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا طویل اجلاس ہوا جس میں اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، طارق اللہ، طارق بشیر چیمہ جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شیخ صلاح الدین اور عبدالوسیم نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماؤں اور ایم کیو ایم وفد میں شکوے شکایتیں کی گئیں تاہم طویل بحث کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات دور ہونے کے بعد اسے متحدہ اپوزیشن میں شامل کرلیا گیا۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن میں اب قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی جگہ ایم کیو ایم رکن کو شامل کیا جائے گا اور خواہش ہے کہ ٹی او آرز کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو ہوجائے جب کہ ایم کیو ایم نے ٹی او آر کمیٹی کے لئے بیرسٹرسیف کو نامزد کردیا۔ واضح رہے اس سے قبل اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے شکوہ کیا کہ ایم کیوایم ایوان کی تیسری بڑی حزب اختلاف کی جماعت ہے جسے نظرانداز کیا جارہا ہے جس پرشاہ محمود قریشی نے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم کواگرکسی چیز پراپنے تحفظات تھے توانہیں بتانا چاہیئے تھا جب کہ خورشید شاہ نے کہا کہ جس طرح ایم کیو ایم اپوزیشن سے الگ ہوئی اس پردکھ ہوا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن میں شامل کرنے کے لئے شرط رکھتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں رہنا چاہتی ہے تو ایوان میں اس کا اعلان کرے اورمیڈیا پر بھی اس کا اعلان کرے کہ وہ اپوزیشن کے فیصلوں کی حمایت کرے گی۔

ایمز(کوئٹہ)احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر تفتیشی افسران نے موقف اختیار کیا کہ زیرحراست ملزم نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جس سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسران کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ 6 مئی کو نیب نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھرپرکارروائی کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد نقدی، پرائز بونڈ، زیورات اور غیرملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

ایمزٹی وی (تعلیم)محکمہ ایجوکیشن ورکس میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ریکارڈ میں ضلع جیکب آباد کے کئی علاقوں میں اسکولوں کی تعمیرات دکھائی جارہی ہیں تاہم ضلع بھر میں سیکڑوں اسکولز کی عمارتیں تعمیر نہیں ہوسکیں اور اسکولوں کی تعمیر کی مد میں ملنے والے اربوں روپے بدعنوانی کی نذر ہوگئے ، اس ضمن میں گورنمنٹ کنٹریکٹر یونین کے سید شبیر علی شاہ،محسن علی بھٹو، عمرانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ابراہیم جان عمرانی، ملوک احمد قاضی، رحمت اللہ کٹو، محمد حسن جکھرانی اور گورنمنٹ ہائی اسکول بھلیڈنو آباد کے اساتذہ نے اپنے شاگروں کے ساتھ مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے ، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے 2009سے 2016تک ایجوکیشن ورکس کو اسکولوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے7ارب روپے جاری کیے مگر سیاستدانوں کے من پسند افسران نے یہ رقم ہڑپ کر لی ہے، مظاہرین نے معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرانے اور کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    • ایمزٹی وی(تعلیم)کراچی میں گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کے باوجود کچھ نجی ااسکولز کھلے ہیں ۔ محکمہ تعلیم نے شدید گرمی کے باعث 20 مئی سے 24 جولائی تک سکولوں کی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے بعداسکول 25 جولائی کو کھلیں گے ۔ چھٹیوں کے اعلان کے بعد نجی اسکولوں کی ایک تنظیم نے اس کی حمایت کی جبکہ نجی اسکولوں کی دوسری تنظیم نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اچانک اعلان نہیں کرنا چاہئیے تھا ، موسم گرما کے ہوم ورک کے لئے کم از کم تین دن کا موقع دیا جائے ۔ نجی اسکولوں کی دو تنظیموں کے درمیان چپقلش کے نتیجے میں آج کچھ اسکول کھلے ہیں۔

       
       
     
     
     

ایمزٹی وی (راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)حکومت نے ملک میں ایک عید منانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران بتایا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منانے کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو رمضان المبارک سے قبل ہی اس مسئلے کے حل کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی اور ملک میں ایک ہی روز عید منانے کے لیے حکمت عملی طے کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں عید کے چاند کو لے کر تنازعات کھڑے ہوجاتے ہیں جس کے باعث ملک کے دیگر حصوں میں نہ صرف رمضان کی شروعات ایک ساتھ نہیں ہوپاتی بلکہ عیدالفطر بھی الگ الگ دن منائی جاتی ہے تاہم حکومت نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ملک بھر میں ایک ہی روز عید منانے کے لیے حکمت عملی طے کرے گی۔

ایمزٹی وی (تعلیم) وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت جامعہ کراچی میں2427لیپ ٹاپ پہنچا دیئے گئے ہیں۔ جامعہ کراچی کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ود ہزارسے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ جامعہ کراچی کے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے دوران میرٹ اور شفافیت کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان نے بھارتی سپرسانک میزائل تجربے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سپرسانک انٹر سیپٹر میزائل کے تجربے پر تشویش ہے۔ امریکہ کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے کانفرنس آن ڈس آرمنٹ میں بھی بات کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں ہے۔ اپنے میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحے کے ملزمان ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے گئے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ دار کرنل پروہت اور اس کے ساتھیوں کو بچایا جا رہا ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے پاکستان آنے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان نے دنیا کو بھارتی کردار باور کروایا ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل سے متعلق چار ملکی کور گروپ کا پانچواں اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، افغانستان میں پندرہ برسوں سے فوجی کارروائی ہو رہی ہے اب امن کو موقع دینا ہوگا پاکستان نے دہشتگرد گروپس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جتنا کچھ کر چکا ہے پاکستان کی کوششوں پر شک نہیں کیا جا سکتا۔