Reporter SS
ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچی نے بی ایڈ کے نتائج کا اعلان کردیا ۔جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ایڈ مارننگ پروگرام سالانہ امتحانات برائے 2015 ئکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔امتحانات میں کل 930 طلبہ شریک ہوئے ،12 طلبہ کو اے ون گریڈ ،320 طلبہ کو اے گریڈ،337 طلبہ کو بی گریڈجبکہ 9 طلبہ کو سی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 72.90فیصدرہا۔
ایمزٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات 2016 ء کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پہلے مرحلے کے امتحانات 28اپریل سے شروع ہوکر 19 مئی تک جاری رہیں گے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین انٹربورڈ کراچی اخترغوری نے پریس بریفنگ کے دوران کیا، اس موقع پرچیئرمین بورڈ اختر غوری نے امتحان میں شریک طلباء و طالبات کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے پرچے لیے جائیں گے جبکہ دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کے پرچے لیے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 78ہزار 654 طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امتحانی عمل کے دوران کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف چار سو میٹرتک غیرمتعلقہ شخص کو دور رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے کے لئے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ اس دوران امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ شاپس بھی بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس اور کمشنر کراچی کو بھی خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کیلئے صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 212 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 29امتحانی مراکز کو حساس اور 17 مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا
ایمزٹی وی (تعلیم) چیئرمین انٹر بورڈ محمد اختر غوری نے انٹر بورڈ کراچی کے امتحانات کے آغاز پر سابق ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کی بحیثیت کوآرڈی نیٹر خدمات حاصل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ اختر غوری نے اپنے خط میں انٹر بورڈ کراچی کے سابق ناظم امتحانات محمد عمران چشتی کے سابقہ وسیع تجربے کو بنیاد بناتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت انٹر بورڈ کراچی میں مستقل ناظم امتحانات کا عہدہ خالی ہے اور دوسری جانب انٹر کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں اس لیے عمران چشتی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں اضافی ذمہ داری دیتے ہوئے انٹر بورڈ کراچی کا کوآرڈی نیٹر مقرر کردیا جائے۔
ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی نے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ،بی کام،بی اوایل کے پرائیویٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے طلبہ رجسٹریشن فارم 31مئی تک 3500 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے فارم کے حصول اور جمع کرانے کے لیے بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لیے بھی 700روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کے لیے کچھ نہیں بچا اس لیے شور مچایا جارہا ہے جب کہ پاناما لیکس پر بنائے جانے والے کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ اپوزیشن پاناما لیکس کے معاملے پر تنقید برائے تنقید سے کام لے رہی ہے جب کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کرنے کے لیے کچھ نہیں بچا اس لیے شور مچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ٹی او آرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اپوزیشن بتائے وہ چاہتی کیا ہے۔ اس حوالے سے زاہد حامد کا مزیدکہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کے جواب میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا جاچکا ہے جس کا فیصلہ چیف جسٹس کے یکم مئی کو وطن واپس آنے کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 2 مئی کو اجلاس اس لیے رکھا تاکہ تب تک سپریم کورٹ سے کوئی جواب آجائے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر مشاورت کے لئے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پر مخالفت سامنے آنے پر وزیراعظم نے آج کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کے دوران بجٹ حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے انکوائری کمیشن کے ٹرمزآف ریفرنس مسترد کرتے ہوئے اس پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) ورچوئل یونیورسٹی نے سندھ کے طلبہ کی سہولت کیلئے سا تواں کانووکیشن کراچی میں منعقد کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے سابق وائس چانسلرڈاکٹرمحمد نواز تھے ۔ بیچلر ز اور ماسٹرز کرنیوالے 303گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں اس موقع پرذہین گریجویٹس کو میرٹ سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے ۔
ایمزٹی وی (تعلیم) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کا 9واں کانووکیشن جمعرات 28 اپریل کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیر صدارت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے یونیورسٹی میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔ یونیورسٹی میں تزئین وآرائش کا کام جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، کانووکیشن میں کامیاب طلبا وطالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں میڈل تقسیم کیے جائیں گے جبکہ دوسری جانب وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کی زیر صدارت کانووکیشن کی کمیٹیوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، وائس چانسلر نے کانووکیشن کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزریراعظم نواز شریف کی مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی بابرنواز خان، ثقلین بخاری اورسلطان محمود ہانجرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں کے دوران ملک کے سیاسی امور، علاقائی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ حکومت پرناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفرسے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو ں گے، ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، جس کے لئے ہم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، پاکستان جلد اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں معاشی انقلاب کا زینہ بنے گا جبکہ ارکان اسمبلی نے کہا عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔