پیر, 25 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ نے شہر قائد کی تمام قومی شاہراؤں، فلائی اوورز اور گرین بیلٹ پر لگے سائن بورڈ کو 15 روز میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 2 رکنی بینچ نے کراچی میں لگے غیرقانونی بل بورڈز اورسائن بورڈز کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں ہیوی بل بورڈز لگائے گئے ہیں اگر یہ کسی پر گر گئے تو بہت بڑا جانی نقصان ہوسکتا ہے،سائن بورڈ نہ ہٹائے گئے تو ذمے داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی جب کہ سائن بورڈ کے معاملے پر بلدیہ عظمی کراچی کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ عدالت نے شہر کی تمام قومی شاہراؤں، فلائی اوورز، گرین بیلٹ پرلگے غیرقانونی سائن بورڈ کو 15 روز میں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں بل بورڈ اور سائن بورڈ لگانے کی ضرورت بھی نہیں تھی وہاں بل بورڈ لگادیئے گئے، گرین بیلٹ، فٹ پاتھوں اور شاہراؤں پرلگے 90 فیصد بل بورڈزغیرقانونی ہیں جنہیں 15 روز کے اندر ہٹایا جائے۔ واضح رہے کہ 11 مارچ کو عدالت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو 15 روز میں تمام بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باوجود شہر قائد سے غیرقانونی سائن بورڈز نہیں ہٹائے گئے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ ٹی او آرز وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیئے۔ زرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈ کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا کہ ٹی او آرز تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں لہذا حکومت ان ٹی او آرز پر عمل درآمد کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنائے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت پارلیمنٹ میں موجود دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز میں سب سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمزٹی وی (کراچی) کراچی کےعلاقےعزیزآباد کے شہدا قبرستان کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نےکارروائی کرتےہوئےقبرستان کے گورکن کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد کے شہدا قبرستان کے قریب حساس اداروں نے کارروائی کرتےہوئے قبرستان کے گورکن کو حراست میں لے لیا ہے ۔گورکن کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ چندروزقبل بھی رینجرزنےقبرستان میں چھاپہ ماراتھاجہاں اسے رینجرز کے ہاتھ بھاری مقدار میں اسلحہ لگا تھا.

ایمزٹی وی(تعلیم) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت تین روزہ سندھ حینان یونیورسٹیز فورم کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی سیشن کی صدارت چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جامعات کی خودمختاری میں مداخلت بند کرنا ہوگی اور تعلیمی اداروں کو پابندیوں سے آزاد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی جامعات کے درمیان معاہدے سے تعلیم اورثقافت کو فروخ ملے گا۔ پاکستان میں تعلیم اداروں کی پابندیوں سے آزادی ناگزیر ہے۔ یونیورسٹیز فورم میں سندھ اور چین کے صوبے حینان کی یونیورسٹیز کے وفود نے شرکت کررہے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف تعلیمی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائےگی جبکہ تقریب میں گورنر سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے شرکت نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپارکو حکام کا کہنا تھا کہ بنگال سے سائیکلون بحیرہ عرب کی طرف منتقل ہوگیا ہے جس سے کراچی کا ساحل سمندر بڑھنے سے کراچی زیر آب آسکتاہے۔ شہر قائد کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ بند باندھا جائے یو انفرااسٹرکچر ہٹایا جائے۔

ایمزٹی وی (تعلیم) کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران نقل کا راج جاری ہے عملے کی پرواہ کے بغیر امیدوار حل شدہ پرچے اور گائیڈوں کی مدد سے پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق سکھر ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، گھوٹکی اور بدین سمیت متعدد شہروں میں نقل کا بازار گرم ہے۔ جبکہ دوسر جانب عملے نے بھی آنکھیں بند کرلیں ، انٹر کے امتحانات میں نقل روکنا انتظامیہ کا بھی امتحان بن گیا۔

ایمزٹی (تعلیم)پنجاب یونیورسٹی میں کلینکل سائیکالوجی اور اپلائیڈ سائیکالوجی کے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کے لئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب آج ایچ ای سی روم میں منعقد ہوگی ۔ تقریب میں برطانوی ماہر نفسیات ڈاکٹر صائمہ نورین بطور ریسورس پرسن فرائض انجام دیں گی۔

ایمزٹی وی (تعلیم) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سید بلال مصطفی شیرازی و دیگر قائدین نے کہا ہے کہ پنجاب میں5000لیکچرارز کی کمی سے معیار تعلیم بلند نہیں بلکہ کم ہوگا،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھانے کیلئے استاد ہی دستیاب نہیں ہونگے تو طلبا کو نئے علوم کون سکھائے گا ۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر توجہ میٹروٹرین ،میٹرو بس اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز ہے جبکہ تعلیم کا شعبہ پستی کی طرف گامزن ہے ۔پنجاب حکومت اسکول جانے والے بچوں کے 100فیصد ہدف کے حصول میں ناکام رہی ہے ، والدین غربت کے ہاتھوں تنگ ہیں اور ہوشربا مہنگائی کے باعث بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ تعلیمی ادارے این جی اوزکے حوالے کئے جارہے ہیں اور انہیں پرائیویٹ کیا جارہا ہے ۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی آج سے دوبارہ سپریم کورٹ میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔ چیف جسٹس کے سامنے پاناما کمیشن کا معاملہ سرفہرست رہنے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس ترکی میں سات روزہ جوڈیشل کانفرنس میں شریک ہونے کے بعد جمعہ کی شب وطن واپس پہنچے تھے۔ اگر چہ چیف جسٹس کے ترکی جانے سے قبل ہی وزیراعظم آفس کی جانب سے پاناما انکوائری کمیشن تشکیل دینے کے حوالے سے ایک مراسلہ سپریم کورٹ بھیج دیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی پیشرفت چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے باعث نہیں ہو سکی تھی۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز رجسٹرار سپریم کورٹ نے پاناما کمیشن کا مراسلہ چیف جسٹس کے آفس اسٹاف کے حوالے کر دیا ہے جس پر آئندہ چند روز میں چیف جسٹس کی جانب سے کوئی پالیسی فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار پہلے ہی بیان جاری کرچکے جس میں پاناما پیپرز معاملے پر عدلیہ کے کردار کی حمایت جبکہ کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے

ایمزٹی وی (مینگورہ) مینگورہ میں جمعیت علمائے اسلام کا جلسہ عام کاانعقاد کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پانامالیکس یہودی لابی کی سازش ہے عمران خان نے خود کہاتھا کہ جوڈیشنل کمیشن کے ذریعے انکوائری کی جائے لیکن آج وہ اس سے بھاگ رہے ہیں۔اس موقع پر ان کامزید کہنا تھا کہ ن کی خود پاناما میں کمپنیاں ہیں وہ نوازشریف پر الزام لگا رہے ہیں۔ عمران خان بچوں والی سیاست کرتے ہیں۔ وہ آج کچھ اور کہتے ہیں کل کچھ اور۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین پرالزام لگایاکہ وہ پاکستان میں یہودی لابی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ مولانا نے اپنے خطاب میں یہ دعوی بھی کیاکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ایک سازش کے تحت لایا گیا۔ جلسے میں گو عمران گو اور شیم پی ٹی آئی شیم کے نعرے وقفے وقفے سے گونجتے رہے.