منگل, 26 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ 2024 میں 3 کانسی کے تمغے جیت لیے۔ 

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے 21-28 جولائی 2024 کو ایران کے شہر اصفہان میں منعقدہ 54 ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے جیتے لئے۔

ترجمان کے مطابق نکسر کالج کراچی کے طلحہ اشرف، لاہور گرامر اسکول کے حذیفہ التمش، دی سائنس اسکول اسلام آباد کے محمد سلمان تارڑ نے کانسی کے تمغے جیتے جبکہ صدیق پبلک اسکول اینڈ کالج راولپنڈی کے محمد سعد بلال نے پاکستان کے لیے آنریبل مینشن حاصل کیا۔  پاکستانی ٹیم نے اسٹیم کیرئیر پروگرام کی سرپرستی میں اولمپیاڈ میں حصہ لیا جو کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

فزکس ٹیم کو پیاس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر امان الرحمان نے تربیت دی اور مقابلے کی قیادت کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر نجیب الرحمان اور ڈاکٹر رحمت اللہ نے کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں تربیت حاصل کرنے والے چاروں ٹیم ممبران کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ ملے۔

ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کے تحت اجلاس منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے کہا ہے کہ12ستمبر2023سے لیکر30جولائی2024تک یعنی گزشتہ دس ماہ کے دوران آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں94طالبِ علم ایم فل اور پی ایچ ڈی اسناد کے لیے اہل قرار پائے، بین الاقوامی مرکز کی انتظامیہ نے گزشتہ دس مہینوں میں غیر ضروری دباو اور رکاوٹیں ہٹاکرتعلیمی و تحقیقی ماحول ساز گار بنایا ہے، اس دوران ادارے کے پہلے سے وضع شدہ رہنما اصولوں، قوائد اور میرٹ کی پاسداری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں94طالبِ علم اعلیٰ اسناد کے حامل ہوئے ہیں۔

انھوں نے اجلاس کو بتایا کہ کل94طالبِ علموں میں سے68نے ایم فل اور26نے پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کی ہیں۔ انھوں نے کہا اعداد و شمار کے مطابق43ایم فل اور16پی ایچ ڈی کرنے والے طالبِ علموں کا تعلق ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری سے جبکہ25ایم فل اور10پی ایچ ڈی کرنے والے طالبِ علموں کا تعلق ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی سے ہے۔پروفیسر فرزانہ شاہین نے پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف کے زیرِ نگرانی کام کرنے والے اکیڈمک کوارڈینیشن آفس کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

پیرس اولمپکس 2024 میں مقابلوں کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگی۔

جولائی کو اولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب اسٹیڈیم سے باہر منعقد کی جائےگی۔

اولمپکس کھیلوں کے افتتاحی تقریب پیرس کے مرکز ی علاقے میں ریائے سین پر ہوگی جس میں مختلف ملکوں کے وفود کشتیوں پر سوار ہوکر دریائے سین میں پریڈ کریں گے۔

افتتاحی تقریب دریائے سین سے ایفل ٹاور کے باغات اور محلات تک 6 کلومیٹر پر محیط ہوگی، جس میں 100 کشتیاں، تقریبا 10 ہزار ایتھلیٹس کو لیے پیرس کے مشہور مقامات کے قریب سے گزریں گی۔

افتتاحی تقریب میں 3 ہزار سے زائد فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے جبکہ تقریب میں پیرس اور فرانس کی تاریخ اور ثقافت کی نمائش ہو گی۔

دوسری جانب پیرس اولمپکس میں دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ شائقین کو مرد اور خواتین کے درمیان100 میٹر ریس کے نتائج کا انتظار رہے گا کہ دوڑ کے مقابلوں میں کون فاتح بنتا ہے۔

کراچی: محکمہ موسمیات نےشہر قائد میں بارانِ رحمت برسنے کی خوشخبری سنادی۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق راجستھان کے قریب آنے پر ہوا کے کم دباؤ کی شدت بڑھ سکتی ہے جس کے تحت سندھ میں جولائی کے آخری دنوں میں بارشوں کا امکان ہے جو اگست تک جاری رہ سکتاہے۔

جواد میمن نے بتایا کہ کراچی میں 29 یا 30 جولائی سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 یا 3 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں معتدل شدت اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان رہے گا جب کہ 6 یا 7 اگست کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہے۔

کراچی: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے این ای ڈی کی اسپورٹس سہولتوں کا جائزہ لینے کےلئے دورےکیا۔

اس موقع پر رانا مشہود احمد خان کاکہناتھا کہ کھیل کو انڈسٹری بنائیں گے، طالب علم اسے کیرئیر بنائیں، ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اب نوجوان بینک سے آسان قرضوں پر من پسند لیپ ٹاپ حاصل کیے کرسکیں گے۔ طالب علم اب کھیلوں کو بحیثیت کیرئیر اپنا سکیں گے۔کھیلوں کی ترقی و ترویج کے ضمن میں رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی خصوصی توجہ نوجوانوں پر ہے، دنیا بھر کی طرح ہم اب کھیلوں کو صنعت کا درجہ دینا چاہتے ہیںان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت دنیا بھر کی طرح ای اسپورٹس فیڈریشن بنانے پر کام کررہی ہے۔ فیڈریشن کے تحت پاکستان بھر میں نوجوانوں کے لیے دس اسپورٹس اکیڈمیاں بنانے جارہے ہیں جس سے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آسکیں گے۔

انہیں شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے ہائی پرفارمنس بائیو مکینکس لیب اور اس میں آئندہ نصب کیے جانے والے آلات کا بھی دورہ کروایا۔ اس موقعے پر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان حوصلہ افزائی کرے تو این ای ڈی، کھیلوں میں ڈگری دینے کے لیے تیار ہیں.شیخ الجامعہ نے کھیلوں کے فروغ کے لیے انچارج اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ این ای ڈی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے بننے والی بائیو میکنکس لیب اپنی نوعیت کی منفرد لیبارٹری ہے جس میں آلات اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کھلاڑیوں کی جسمانی صحت کی جانچ کی جاسکے گی، جس سےکھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری کے مواقع میسر آئیں گے۔

اس دورے کے موقعے پر سابق سینیٹر نہال ہاشمی، انچارج اسپورٹس ایچ ای سی (اسلام آباد) جاوید علی میمن اور کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فہد شفیق اور پروجیکٹ مینجر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام مدیحہ اسلم بھی ساتھ تھیں۔

 

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کیلیے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔

پلان کے مطابق محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا اور اس دوران ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جلوس کیلیے اسٹیکر والی گاڑیاں شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے ہو سکیں گی۔

محرم میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔ ناظم آباد سے آنے والے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن سے ہو کر منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

لیاقت آباد سے آنے والے تین ہٹی سے لسبیلہ چوک سے بائیں جانب سینٹرل جیل جا سکتے ہیں۔ حسن اسکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والے کشمیر روڈ سے شاہراہ قائدین جا سکیں گے۔

حسن اسکوائر سے آنے والے جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ جا سکتے ہیں۔ شارع فیصل سے شاہراہ قائدین اور نمائش جانے والے سوسائٹی لائٹ سگنل سے کشمیر روڈ جا سکتے ہیں۔

جمشید روڈ سے گرومندر اور ایم اے جناح روڈ جانے والے گرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار جا سکتے ہیں۔ گارڈن سے ایم اے جناح روڈ جانے والے انکل سریا سے گل پلازہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب جا سکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کی جانب سے 10 فی صد فری شپ کے لیے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں.

یہ ٹیمیں نجی اسکولوں کا معائنہ اور ڈیٹا جمع کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نئے فری شپ قانون کے تحت نجی تعلیمی ادارے 10 فی صد طلبہ کو مفت پڑھانے کے پابند ہیں۔

نئے تعلیمی سال کے آغاز پر دس فی صد فری شپ قانون پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں چار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جو نجی اسکولوں کا معائنہ اور ڈیٹا جمع کریں گی۔

فری شپ قانون پر عمل نہ کرنے پر نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے سندھ بھر کے نجی اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا ہے کہ یکم اگست سے نئے تعلیمی سال پر دس فی صد فری شپ کے فارمولے پر عمل کیا جائے۔ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد کے ریجنل ڈائریکٹر کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سندھ میں بچوں کے حقوق میں فری اور لازمی تعلیمی ایکٹ 2013 پر عمل کیا جائے، تمام نجی اسکول کے بچوں کی تعداد کے حوالے سے بھی مکمل ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

لاہور میں میٹرک کے طالبعلم نے کم نمبر آنے پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ ارسلان کی خودکشی کا واقعہ لاہور کے سرحدی گاؤں پڈانہ میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایاکہ طالب علم میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ تھا اور ارسلان نے پانی کی ٹنکی سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔ خیال رہے کہ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جن میں لاہور بورڈ بھی شامل ہے۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق  درخواست ناقابل سماعت قرار دیدیا۔ 

سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میڈیکل کالجز میں فیسوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس منصورعلی شاہ نے سوال کیا کہ میڈیکل کالجز کی فیس پر کون سا قانون لگتا ہے اور  فیس کی ریگولیٹری کون کرتاہے؟ سپریم کورٹ ایسے تو کیس نہیں سن سکتا۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے سوال کیا کہ  آپ نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے فیس کے حوالے سے رابطہ کیا؟  اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے وزیراعظم، صدر مملکت کو میڈیکل فیس کےحوالے سے خط لکھا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ڈینٹل ایکٹ بنایاگیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط لیاگیا۔ 

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا آپ ریگولیٹری کے پاس جائیں، سپریم کورٹ کا میڈیکل فیس دیکھنےسے متعلق کیاکام؟ ریگولیٹری جب بنا ہوا ہے تو کیا آپ وہاں گئے ہیں؟ کیا ہم کمیشن بنا سکتے ہیں؟ 

جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یہ  آپ کا ذاتی مسئلہ ہے تو ریگولیٹری سے رجوع کریں۔

بعد ازاں عدالت نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ 

ریاض: سعودی عرب میں یکم محرم الحرام کل ہوگی۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز 7 جولائی کو ہوگا۔

چاند دیکھنے والی کمیٹی نے قمری کلینڈر کے حساب سے فیصلہ کیا ہے کہ ذالحجہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا اوریکم محرم اتوار 7 جولائی کو ہوگی۔

متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی یکم محرم الحرام 7 جولائی کو ہوگی۔ متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Page 69 of 2425