پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان کی وزارت داخلہ کےمطابق صوبہ پنجاب میں اس وقت کل پچانوے کالعدم تنظیمیں متحرک ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں انسداد دہشت گردی کے لیے بنائےگئے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراور وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیراعظم کے قانونی مشیر، اٹارنی جنرل اور وزیراعظم کے پولیٹکل سیکرٹری سمیت اعلیٰ عہدے داران نے شرکت کی وزیراعظم ہاؤس سےجاری ایک بیان کےمطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شرکا کو قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس کو بتایاگیا کہ صرف صوبہ پنجاب میں ایسی 95 کالعدم تنظیموں کا پتہ چلایاگیا ہے جو اب بھی شدت پسندی اور انتہا پسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

ایمزٹی وی (کھیل) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے انگلینڈ کے شہر ایجبسٹن میں اپنے بولنگ ایکشن کا نجی طور پر بائیو مکینک تجزیہ کروایا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس کی رپورٹ انتہائی حوصلہ افزا ہے خیال رہے کہ آئی سی سی کے تحت سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا سرکاری بائیو مکینک تجزیہ 24 جنوری کو بھارتی شہر چنئی کی لیبارٹری میں ہو گا۔

سعید اجمل نے کہا کہ انھوں نے ایجبسٹن میں گذشتہ دنوں اپنے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک تجزیہ ذاتی طور پر کرایا جس سے پتہ چلا کہ وہ تمام گیندیں 15 ڈگری کے اندر رہتے ہوئے کر رہے ہیں جن میں ان کی مخصوص گیند ’دوسرا‘ بھی شامل ہے سعید اجمل سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ایجبسٹن میں جس لیبارٹری میں آپ نے بائیو مکینک تجزیہ کرایا اس میں نصب کیمرے اور دیگر آلات اسی طرح تھے جو آئی سی سی کی لیبارٹریز میں موجود ہیں تو ان کا جواب تھا 90 فیصد آلات اور کیمرے وہی تھے جو آئی سی سی کے ٹیسٹ میں ہوتے ہیں سعید اجمل نے کہا کہ بھارت میں اپنے بولنگ ایکشن کا تجزیہ کرانے پر وہ کسی بھی قسم کے شک و شبے میں مبتلا نہیں کیونکہ یہ ٹیسٹ آئی سی سی کے پروٹوکول کے مطابق ہوگا جس میں وہی ماہرین ہوں گے جو دیگر شہروں کی لیبارٹریز میں ہونے والے ٹیسٹ کے موقع پر موجود ہوتے ہیں سعید اجمل نے کہا کہ ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا انھیں دکھ ضرور ہے لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ اعتماد کے بغیر اتنے بڑے ایونٹ میں کھیلتے جس کے میچز میں غیرمعمولی دباؤ ہوتا ہے اسی لیے انھوں نے ورلڈ کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا حکومتی عزم دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں سے لیس اور فوری کارروائی کے لیے فورس قائم کررہی ہے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کے نفاذ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 1100 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ منافرت پر مبنی تقاریر کرنے والے 300 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ اور 251 کو گرفتار کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ نفرت پھیلانے والے تحریری مواد بیچنے والی 40 سے زائد دکانوں کو بند کردیا گیا ہے، پنجاب میں دہشت گردی اور شدت پسندی پھیلانے والی 95 کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ دہشت گردی کے نظریات کے پھیلاؤ پر نظر رکھنے کے لیے مدارس کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا حکومتی عزم دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں سے لیس اور فوری کارروائی کے لیے فورس قائم کررہی ہے جبکہ حکومت دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والوں اور کسی بھی طرح منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ایمز ٹی وی (پشاور) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا آرمی پبلک اسکول کے دورے پر 16 دسمبر کو ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا والدین کی جانب سے پر گو عمران گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقعے پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظام کیے گئے تھے عمران خان کے ساتھ 20 سے زائد گاڑیوں کا کافلہ موجود تھا ۔  عمران خان شادی کے بعد اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پہنچے تھے والدین کا کہنا تھا کہ عمران خان سانحہ کے ایک ماہ بعد تشریف لائے ہیں، صوبے میں ان کی حکومت ہے جبکہ بیرون ملک سے لوگ اسکول کو دورہ کر چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (لاہور) دنیا کی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کو جائے فانی سے کوچ کیے ہے 3 برس بیت گئے۔ تیسری برسی کے سلسلے میں ارفع کریم کے آبائی گاؤں فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں خصوصی تعزیتی تقریبات ہوں گی جس میں مرحومہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اور صرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا۔ ارفع نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس دیگر اعزازات بھی حاصل کیے۔ ارفع کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد )  نواب اکبر خان بگٹی کے قتل میں سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ ) پرویز مشرف اور سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز سمیت چھ ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔یہ فردِ جرم بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران عائد کی گئی  پرویز مشرف آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ذیشان چیمہ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ بیمار ہونے کی وجہ سے حاضری سے قاصر ہیں عدالت میں ان کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا گیا جس پر عدالت نے انھیں آج حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ ۔ ۔یہ مقدمہ پرویز مشرف اور شوکت عزیز کے علاوہ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی، سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیر وانی اور سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی صمد لاسی کے خلاف دائر ہے۔نواب محمد اکبر خان بگٹی 26 اگست 2006 کو ترتانی میں ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے تھا مقدمے کے مدعی اور نواب بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشرف بیمار نہیں اور عدالت سے جان بوجھ کر غیر حاضر ہیں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف تو ٹی وی چینلوں کو انٹرویو دے رہے ہیں اور کہیں سے بیمار دکھائی نہیں دیتے۔فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد جج آفتاب احمد لون نے مقدمے کی سماعت چار فروری تک ملتوی کر دی اور کہا کہ چار فروری سے اس مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی حکومت نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوجی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے  تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔اس بات کا فیصلہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سربراہی میں دہشت گردی سےنمٹنے کے لیے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیاگیا کہ ان علاقوں میں فوجی عدالتوں کے قیام کےلیے اکیسویں آئینی ترمیم کے تحت آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کونسلر سے کروایا جائے گا۔وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں،اجلاس میں بتایاگیا کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں مذہبی منافرت پھیلانے پر ایک سو چونسٹھ مقدمات درج کیےگئے جبکہ اس ضمن میں 157 افراد کو حراست میں لیاگیا۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ 40 پرنٹٹنگ پریس اور دوکانوں کو بھی سیل کیاگیا ہے جہاں پر مذہبی منافرت پھیلانے والا مواد شائع اور فروخت ہوتا تھا۔