اتوار, 24 نومبر 2024


سانحہ کوئٹہ کے بعد کومبنگ آپریشن تیزی کے ساتھ جاری


ایمزٹی وی(کوئٹہ)سانحہ کوئٹہ کے بعد صوبہ میں کومبنگ آپریشن مین اب تک کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 80 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

واقعہ کے خلاف وکلا کا 30 ویں روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

وکلا کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث کیسز کی سماعت نہ ہونے پر دور دراز علاقوں سے آئے سائلین کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب واقعہ کے بعد صوبے میں کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا جس میں اب تک 82 گرفتار کئے گئے ہیں جن سے نامعلوم مقام پر تحقیقات جاری ہے ۔

8 اگست کے سانحہ سول ہسپتال کے باعث پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بارایسویشن کی جانب سے سانحہ کے خلاف احتجاجاً صوبہ کی تمام ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ بددستور جاری ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment