بدھ, 27 نومبر 2024


کوئٹہ میں بس پر فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

ایمز ٹی وی ( کوئٹہ )شہر بس پر فائرنگ سے چار خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی،سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے پر اظہار مذمت کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق  کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے کرانی روڈ سے گزرنے والی ایک بس کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے روکا اور اس پر فائرنگ کردی جس کے باعث دو خواتین جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں‌ فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہیں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، بس پر فائرنگ کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جاسکا۔ رپورٹر کے مطابق یہ لوکل بس ہے جو کوئٹہ شہر تا کرانی روڈ چلتی ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان نے واقعے میں چار خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور دیگر نے واقعے پر اظہار مذمت کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment