بدھ, 27 نومبر 2024


بھارت سی پیک سے فائدہ ااٹھاسکتا ہے؟

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ اگر بھارت دشمنی چھوڑ دے تو پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں آپریشن ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے بلوچستان میں امن اور ترقی آ رہی ہے، سی پیک ایک حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کے اردگرد موجود تمام ممالک فائدہ اٹھائیں گے اور اگر بھارت دشمنی چھوڑ دے تو وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائے۔
کمانڈر سدرن کمانڈ نے شرپسندی پھیلانے والے عناصر کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کسی دشمن کے بہکاوے میں آ کر یا پیسے لے کر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرے گا تو اس کا انجام بھی یہی ہو گا جو آج کل دہشت گردوں کا ہوا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment