ھفتہ, 23 نومبر 2024


مستونگ دھماکے کی نگران صوبائی حکومت کی مذمت

 

ایمزٹی وی(مستونگ)مستونگ خود کش دھماکے کی نگراں صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ خودکش حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ خودکش حملےکامقدمہ تاحال درج نہیں کیاجاسکا، مقدمہ ضروری کارروائی کےبعد لیویزتھانا درینگڑھ میں درج کیاجائےگا، درینگڑھ میں خودکش حملے کے مقام کو محفوظ کرلیا گیا ہے اور خودکش حملے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیےجارہے ہیں۔ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب سےفرانزک لیبارٹری کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے پی بی 35 مستونگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد حلقے میں الیکشن ملتوی کردئیےگئے ہیں۔ پی بی 35 مستونگ میں انتخاب ضمنی الیکشن کے ساتھ ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment